Home / این اے249 ، ضمنی الیکشن کانتیجہ مزیدمتنازعہ

این اے249 ، ضمنی الیکشن کانتیجہ مزیدمتنازعہ

Election Commission Pakistan

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ این اے249کراچی کےضمنی الیکشن کانتیجہ مزیدمتنازعہ شکل اختیارکرگیا۔ آج آراوآفس میں ہونےوالی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کاپیپلزپارٹی کےسواتمام جماعتوں نےبائیکاٹ کردیا۔

تفصیلات کےمطابق آج صبح جب مسلم لیگ ن کی درخواست پرآراوآفس میں رنراپ امیدوارمفتاح اسماعیل کی موجودگی میں پہلابیلٹ باکس کھولاگیاتوبقول مفتاح اسماعیل اس پرسیل موجودنہیں تھی ، توجہ دلانےپرآراونےکہاکہ کہیں گرگئی ہوگی ۔

اسی دوران تحریک انصاف کےامیدوارامجدآفریدی اوردیگرجماعتوں کےلوگ بھی وہاں پہنچ گئےاورآراوآفس میں شورشرابہ شروع ہوگیا۔ امجدآفریدی نےآراوپرجانبدارہونےکاالزام لگایا۔ انہوں نےپورےضمنی الیکشن پرہی سوالات اٹھادئیے۔

اسی شورشرابےمیں ن لیگ اوردیگرجماعتوں نےدوبارہ گنتی کےعمل کابائیکاٹ کردیااورآراوآفس سےباہرآگئیں جبکہ اندرصرف پیپلزپارٹی کےنمائندےبیٹھےرہ گئے۔

میڈیاسےبات کرتےہوئےن لیگ کےامیدوارمفتاح اسماعیل نےکہاکہ وہ میرٹ پرہارتےہیں توسوباراپنی شکست تسلیم کرینگےاورجیتنےوالےامیدوارکوہارپہنائیں گے۔

اسی خبرکی مزیداپ ڈیٹ یہ ہےکہ تحریک انصاف نےاین اے249کراچی میں دوبارہ الیکشن کیلئےدرخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Imran Khan is a liar, Ahsan Iqbal

عمران خان کےبیانات پراحسن اقبال کاپوسٹمارٹم

لاہور:(ویب ڈیسک) عمران احمدنیازی نےسمبڑیال کھاریاں موٹروےکےافتتاح کےموقع پرایک بارپھرقوم کوگمراہ کرنےکی کوشش کی ۔ …