کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+552 ) 1,267,945
اموات
(+15) 28,359
صحتیاب مریض
1,215,505
فعال کیسز
24,081
Last updated: اکتوبر 24, 2021 - 2:27 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / الیکشن میں ہمارےبرےحالات ہونگے،راجہ ریاض

الیکشن میں ہمارےبرےحالات ہونگے،راجہ ریاض

Raja Riaz PTI

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اورممبرقومی اسمبلی راجا ریاض نےجہانگیرترین اوروزیراعظم عمران خان کےحوالےسےہوشرباانکشافات کئےہیں۔ انہوں نےدعویٰ کیاہےکہ15، 20 دن پہلے وزیر اعظم عمران خان اور جہانگیر ترین کے تعلقات بہت اچھے ہوگئےتھےلیکن پھراچانک سےدوریاں پیداہوگئیں۔

جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے راجا ریاض نے کہا کہ وزیراعظم سے جہانگیر ترین کا رابطہ تھا، اسی لیے جہانگیر ترین نے وزیر اعظم کے اعتماد کے ووٹ کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ پھر اعتماد کے ووٹ کے بعد رابطے اچانک ختم ہوگئے۔

راجا ریاض کےمطابق وزیراعظم کےاعتمادکاووٹ لیتےہی اچانک ایکشن شروع ہوگیا اورجہانگیرترین کےخلاف تین ایف آئی آرز درج ہوگئیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ سوال کھڑا ہوگیا ہے کہ اگر جہانگیر ترین کو انصاف نہیں مل رہا تو اپوزیشن کا احتساب کیسے درست ہورہا ہے؟احتساب کےعمل پرسوال اٹھ رہےہیں۔ یہی کارکردگی رہی تو الیکشن میں ہمارے بہت برے حالات ہوں گے۔

راجہ ریاض کےمطابق بہت جلدعمران خان کواحساس ہوجائےگاکہ جہانگیرترین سےزیادتی ہورہی ہے۔ ان کاکہناتھاکہ جہانگیرترین جیل چلےجائیں گےلیکن تحریک انصاف نہیں چھوڑیں گے۔ وہ چاہتےسرخروہوکرعمران خان کےپاس واپس جائیں ۔

یہ بھی چیک کریں

Whatsapp unlimited storage feature to end soon

واٹس ایپ پرآپ کاپسندیدہ فیچرختم کرنےکی تیاریاں

ویب ڈیسک ۔۔ کسی کو پیغام دینا ہو،ویڈیو بھجوانی ہو یا پھر اپنی پسندیدہ تصاویراپنوں …