Home / سازشی بےنقاب کر نےکاوقت آگیا،جہانگیرترین

سازشی بےنقاب کر نےکاوقت آگیا،جہانگیرترین

Jehangir Khan Tareen

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اپنےخلاف ایف آئی اےکی مقدمات قائم کئےجانےپرپھٹ پڑے۔ کہتےہیں ان کی وفاداری کا امتحان لیا جا رہا ہے۔ وہ دوست تھے،دشمنی کی جانب کیوں دھکیلاجارہاہے؟

جعلی اکاونٹ کیس میں بینکنگ کورٹ لاہور میں پیشی کےبعدمیڈیا سےبات کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ مجھ پر انہوں نے ایک دو نہیں 3 ایف آئی آر درج کروائی گئی ہیں، ایک سال سے میرے خلاف شوگر کمیشن میں انکوائری چل رہی ہے۔ کیاانہیں ملک کی اسی شوگرملوں میں سےصرف ایک میری ہی شوگرمل نظرآتی ہے؟

جہانگیرترین نےاپنی ہی جماعت اورکپتان سےشکوہ کرتےہوئےکہاکہ افسوس کا مقام ہے کہ ہم تحریک انصاف سے انصاف مانگ رہے ہیں۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ایک سال سے میں چپ بیٹھا ہوں، میری وفاداری کا امتحان لیاجا رہا ہے،یہ سب کون کررہاہے؟ وقت آگیاہےکہ سازش کرنےوالوں کوبےنقاب کیاجائے۔

ایک سوال کے جواب میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا میری راہیں تحریک انصاف سے جدا نہیں ہوئیں، 10 سال پی ٹی آئی کے لیے خون پسینہ ایک کیا ہے، تحریک انصاف میں شامل تھا اوررہوں گا۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ظلم بڑھتا جا رہا ہے، جو بھی انتقامی کارروائی کر رہا ہے وقت آ گیا ہے اسے بے نقاب کیا جائے۔

یہ بھی چیک کریں

KPK budget issue 2025

لگتاہےمائنس عمران خان ہوگیا؟ علیمہ خان

ویب ڈیسک: خیبرپختونخواکابجٹ مبینہ طورپرعمران خان کی منظوری کےبغیرمنظورہونےپرعلیمہ خان سخت ناراض ۔ صاف صاف …