ویب ڈیسک ۔۔ دنیاکےبڑےسوشل میڈیاپلیٹ فارم ایکس کی طرف سےبہت بڑااعلان سامنےآگیا۔ انتظامیہ کےمطابق صارفین کوفحش یاجنسی مواددکھانےکی باضابطہ طورپرمشروط اجازت دی جارہی ہے۔
ایکس کی طرف سےکہاگیاہےکہ جنسی موادپرواضح طورپراس کالیبل ہوناچاہیےاوردوسرےیہ کہ صارف اسےکسی نمایاں جگہ جیسےکہ پروفائل یابینرپرڈسپلےنہیں کرسکتا۔
کمپنی نےاپنی ویب سائٹ پرکی گئی حالیہ اپ ڈیٹ میں کہاکہ صارفین کوجنسی موضوعات سے متعلق مواد تخلیق، تقسیم اور استعمال کرنے کے قابل ہونا چاہیےاوریہ کہ اسےباہمی رضامندی سے تیار اور تقسیم کیا جائے۔ جنسی اظہار، چاہے بصری ہو یا تحریری، فنکارانہ اظہار کی ایک جائز شکل ہو سکتی ہے۔
ایکس کی ایڈلٹ میٹریل کی تعریف کےمطابق باہمی رضامندی سےتخلیق کیاگیاایساموادجس میں بالغ افرادکوعریاں حالت میں جنسی حرکات وسکنات کرتےدکھایاجائےجس سےدیکھنےوالوں میں جنسی جذبات پیداہوں ۔
وہ صارفین جوباقاعدگی سےپورن میٹریل پوسٹ کرتےہیں ان سےکہاجاتاہےکہ وہ اپنےموادکوکونٹینٹ وارننگ کےساتھ رکھیں۔ دوسری بات یہ کہ ان کاپوسٹ کیاہوامواددوسروں کیلئےاسی وقت دستیاب ہوگاجب اسےمنظوری ملےگی۔
اٹھارہ سال سےکم عمرصارف یاوہ حضرات جنہوں نےپروفائل میں اپنی عمرظاہرنہیں کی ،اس قسم کاموادنہیں دیکھ سکیں گے۔