Home / آج ایران سےمعاہدہ ہوجائےگا: امریکی صدر

آج ایران سےمعاہدہ ہوجائےگا: امریکی صدر

Deal with Iran reached

Sunday, 14 June 2026 | Web Desk

امریکی صدرٹرمپ کہتےہیں ایران کےساتھ آج معاہدہ ہوجائےگا۔ ٹروتھ سوشل پرایک طویل پوسٹ میں امریکی صدرنےدعویٰ کیاکہ آج یعنی اتوار14جون 2026کوایران کےساتھ امن معاہدےپردستخط ہوجائیں گے۔

انہوں نےکہاکہ معاہدہ ہوتےہی آبنائےہرمزکوسب کیلئےکھول دیاجائےگا۔ امریکی صدرکاکہناتھاکہ معاہدےکےباوجودایران کےساتھ کوئی مالی لین دین نہیں ہوگا، ٹرمپ کےبقول ان کامعاہدہ سابق صدراوباماکےمعاہدےسےبالکل مختلف ہوگا۔

ٹرمپ کےمطابق معاہدہ کےبعدایران کےساتھ امریکاکےتعلقات ماضی کےمقابلےمیں بہترہوجائیں گےاورکوئی مناسب وقت پرامریکی حکام ایران جاکرایٹمی فضلہ نکال لیں گے۔ انہوں نےیہ بھی کہاکہ حالات بہترہوتےہی سب تہران جائیں گے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم ایران اور پورے مشرق وسطیٰ کے ساتھ مستقبل میں طویل عرصے تک کام کرنے کے منتظر ہیں۔ امید ہے یہ عمل جلد اور آسانی سے مکمل ہو جائےگا۔ اگر ایسا نہ ہوا تو ہمارے پاس آخری اور فیصلہ کن متبادل موجود ہے، جسے امید ہے دوبارہ کبھی استعمال نہیں کرنا پڑےگا۔

یہ بھی چیک کریں

US to contact Iran's revolutionary guards directly

امریکاکاپاسداران انقلاب سےمذاکرات کافیصلہ

Friday, 26 June 2026 | Web Desk امریکا نےایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ براہِ راست …