مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق امریکی صدرڈونلڈٹرمپ قاتلانہ حملےمیں بال بال بچ گئے ۔ گولی ان کےکان کوچھوتی ہوئی گزرگئی جس سےٹرمپ معمولی زخمی ہوئے۔
حملہ پنسلوانیاکےعلاقےبٹلرمیں انتخابی ریلی کےدوران پیش آیا۔ سابق صدرجس وقت لوگوں سےخطاب کررہےتھے،اسی وقت وہاں گولیاں چلنی شروع ہوگئیں ۔ فائرنگ شروع ہوتےہی ٹرمپ نیچےبیٹھ گئےاورریلی میں کھلبلی مچ گئی ۔ لوگ جان بچانےکیلئےبھاگنےلگے۔
تھوڑی دیربعدجب فائرنگ رکی توٹرمپ دوبارہ کھڑےہوئےاورانہوں نےاپنےحامیوں کی طرف دیکھ کرمکہ لہرایا۔ اسی دوران سیکرٹ سروس کےاہلکارانہیں اپنےحصارمیں لےکروہاں سےچلےگئے۔
امریکی میڈیاکےمطابق حملہ آورکوماردیاگیاجس کی شناخت جوناتھن کروکس کےنام سےہوئی ہےاوروہ ایک رجسٹرڈریپبلکن تھا۔ فائرنگ میں حملہ آورکےعلاوہ ایک اورشخص ہلاک اورایک زخمی ہوگیا۔ اس کےعلاوہ پولیس نےجائےواقعہ سےایک مشکوک شخص کوگرفتاربھی کیاہے۔