Home / عمرہ زائرین کیلئےخوشخبری

عمرہ زائرین کیلئےخوشخبری

Umrah Applications

ویب ڈیسک ۔۔ عمرہ پرجانےکےخواہشمند افرادکیلئےخوشخبری ہے۔ سعودی عرب نے حج کی تکمیل کے بعد نئے عمرہ سیزن کے لیے درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع کرنےکااعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ نئے عمرہ سیزن کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور ہم اس سلسلے میں دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی خدمت کے منتظر ہیں۔

وزارت کے مطابق عمرے کے خواہش مند زائرین ویزے کے لیے 14 جولائی سے متعلقہ سفارت خانوں میں درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ اعلان کے مطابق عمرے کے لیے قافلوں کی آمد نئے اسلامی سال کے آغاز یعنی یکم محرم ہی سے شروع ہو جائے گی۔

عمرہ سیزن کے حوالے سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ سعودی عرب سے موصول ہونے والی درخواستوں پر عمرہ کی ادائیگی کے لیے خصوصی اجازت نامہ جاری کیے جائیں گے۔

یہ بھی چیک کریں

US my strike Iran's Fordo nuclear power plant

ایران پربنکربسٹربموں سےحملےکاخوفناک منصوبہ

ویب ڈیسک: نیویارک ٹائمز کی رپورٹ پر مبنی خصوصی رپورٹ ایران اور اسرائیل کے درمیان …