Home / امریکانےروسی صدرکوجنگی مجرم قراردےدیا

امریکانےروسی صدرکوجنگی مجرم قراردےدیا

Putin a war criminal, US president Biden

ویب ڈیسک ۔۔ روسی صدرپیوٹن قاتل اورٹھگ ہیں ، وہ یوکرین کےخلاف غیراخلاقی جنگ لڑرہےہیں۔

ان خیالات کااظہارامریکی صدرجوبائیڈن نےایک تقریب کےدوران صحافیوں سےبات کرتےہوئےکیا۔ انہوں نےکہاکہ وہ سمجھتےہیں کہ پیوٹن جنگی مجرم ہیں ۔

دوسری جانب روس نے امریکی صدر کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کابیان مسترد کر دیا۔ صدر پیوٹن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی بیان بازی ناقابل قبول اور ناقابل معافی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیان بازی ایسی ریاست کا سربراہ کر رہاہے جس کے بموں سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملوں کا آغاز کیا تھا جس کے بعد سے اب تک سیکڑوں افراد ہلاک، رہائشی اور ملٹری انفرا اسٹرکچر تباہ اور لاکھوں کی تعداد میں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

US to contact Iran's revolutionary guards directly

امریکاکاپاسداران انقلاب سےمذاکرات کافیصلہ

Friday, 26 June 2026 | Web Desk امریکا نےایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ براہِ راست …