Home / سبحان اللہ ۔۔ قرآن پاک کاایک اورمعجزہ

سبحان اللہ ۔۔ قرآن پاک کاایک اورمعجزہ

Rawan Dweik of Jordan

لاہور: (ویب ڈیسک) کہتےہیں عزم پختہ اورارادہ نیک ہوتواللہ تعالیٰ انسان کوضرورکامیابی سےنوازتاہے۔ لگن سچی ہوتودنیا کی کوئی مشکل انسان کےمقاصد کی تکمیل کےآڑے نہیں آسکتی۔

اردن سے تعلق رکھنےوالی ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا راون دیوائیک ایسی ہی ایک لڑکی ہےجس نےاپنی سچی لگن اورسخت محنت کی بدولت قرآن کریم حفظ کرکےدنیابھرکےمسلمانوں کوجہاں حیران کردیاوہیں ان کےسربھی فخرسےبلندکردئیے۔ راون قرآن حفظ کرنےوالی دنیا کی پہلی ڈاؤن سنڈروم لڑکی ہیں۔

راون کی والدہ اواطیف جابرکہتی ہیں راون کے والد فوت ہوچکے ہیں اور مجھے ان کی والدہ ہونے پر فخر ہے۔ اواطیف کےمطابق راون بچپن ہی سے ذہین تھی اورمیں نےاس کی ذہانت کودیکھتےہوئےقرآن کی چھوٹی چھوٹی سورتیں حفظ کروانا شروع کردیں جو کہ اس نے جلد ہی یاد کرلیں۔

راون کی والدہ نےبتایا کہ ان کی بیٹی نےباقاعدگی سے 7 سال تک قرآن کو حفظ کرنے کا سلسلہ جاری رکھا اور گزشتہ رمضان 29 روزے کو قرآن کا حفظ مکمل کرلیا۔

یہ بھی چیک کریں

Obama convince black men to vote Harris

ٹرمپ کےمقابلےکیلئےاوبامامیدان میں آگئے

ویب ڈیسک ۔۔ موسمیاتی تبدیلیوں کی طرح امریکی سیاست کےرنگ بھی تبدیل ہورہےہیں ۔ ری …