Home / بنگلہ دیشی کرکٹرشکیب الحسن کوسزا

بنگلہ دیشی کرکٹرشکیب الحسن کوسزا

Shakib Al Hasan suspended for misbehave with Umpire

لاہور: (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش سے تعلق رکھنےوالےمشہور کرکٹر شکیب الحسن کو ڈومیسٹک میچ کے دوران امپائر کے خلاف ‘جارحانہ رویہ’ اپنانے پر تین میچوں کے لئے معطل اور جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

کرکٹ گورننگ باڈی کے مطابق ڈومیسٹک میچ کے دوران امپائر کے ساتھ بدتمیزی کرنےپر شکیب الحسن کے خلاف کارروائی کی گئی۔ ڈسپلن کی خلاف ورزیاں کرنےکیلئےبدنام شکیب نے جمعہ کے روز ڈھاکہ میں اباہانی لمیٹڈ اورمحمڈن اسپورٹنگ کلب کے مابین میچ کے دوران امپائر کی جانب سےاپیل کومسترد کرنے کےبعد اسٹمپس کولات ماری۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے شکیب کوجومحمڈن کلب کی کپتانی کرتےہیں، کوڈسپلن کی خلاف وزرزی کامرتکب پاتےہوئےڈھاکہ پریمئیرڈویژن ٹی 20 کرکٹ لیگ میں آئندہ تین میچوں کے لئے معطل کردیا۔ اس کےعلاوہ ان پرپانچ لاکھ ٹکہ جرمانہ بھی کیاگیا۔

شکیب الحسن نےبعدمیں فیس بک پرلکھا کہ انہیں اپنےروئیےپرانتہائی افسوس ہے۔ انہوں نےکہاکہ مجھ جیسے تجربہ کار کھلاڑی کو اس طرح اپنا ردعمل ظاہر نہیں کرنا چاہئے تھا۔

یہ بھی چیک کریں

Lahore Qalandars PSL8

پاکستان سپرلیگ 8: کچھ دلچسپ حقائق

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ سیزن 8میں لاہورقلندرزچھاگئے۔ پوائنٹس ٹیبل پرنمبرون پوزیشن حاصل کرلی۔ گزشتہ …