Home / زارامحمد:کیابرطانیہ کی پہلی مسلم وزیراعظم بنیں گی؟

زارامحمد:کیابرطانیہ کی پہلی مسلم وزیراعظم بنیں گی؟

Glasgow's young Muslim leader Zara Mohammed

لاہور:(ویب ڈیسک) گلاسگوسےتعلق رکھنےوالی پاکستانی نژادمسلمان خاتون زارامحمدکےبرطانیہ کی پہلی مسلمان وزیراعظم بننےکےکتنےامکانات ہیں ۔۔ ؟

برطانیہ میں اس حوالےسےایک بحث چھڑگئی ہےاوراس کی وجہ کوئی اورنہیں بلکہ زارامحمدخودہیں کہ جنہوں نےاپنی قابلیت اورمتاثرکن شخصیت کی بناپرلوگوں کواپناگرویدہ بنالیاہے۔ واضح رہےکہ زارامحمدابھی ابھی برطانیہ کی مسلم کونسل کی سربراہ منتخب ہوئی ہیں جوبرطانیہ میں انتہائی حساس اوراہم ترین ذمہ داری سمجھی جاتی ہے۔

زارامحمدنےیہ عہدہ محض انتیس سال کی عمرمیں حاصل کیاہےاورکہنےوالےتویہاں تک کہتےہیں کہ زارامحمدبرطانیہ میں مسلمانوں کی جہدوجہدپرناول لکھنےوالےکسی بھی لکھاری کی توجہ کامرکزبن سکتی ہیں کیونکہ انہوں نےبرطانیہ میں اسلام کےمتعلق دقیانوسی خیالات کوغلط ثابت کرنےمیں اپنابھرپورکرداراداکیاہے۔ زارامحمدمسلم کونسل آف برطانیہ کی سربراہ کےطورپر35لاکھ برطانوی مسلمانوں کی نمائندہ ہیں ۔

وہ ایک ایسی مسلمان لیڈرکےطورپردیکھی جارہی ہیں جوگوروں اوربرطانوی مسلمانوں کےدرمیان بہترین تعلقات کی بحالی کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہیں ۔ ان سےبات کرتےہوئےآپ کوچندلمحوں کیلئےلگتاہےکہ آپ برطانیہ کی پہلی مسلم خاتون وزیراعظم سےمخاطب ہیں ۔

زاراکےوالدین پاکستان کےشہرملتان سےہجرت کرکےبرطانیہ میں آبادہوئےاورزارگلاسگواسکاٹ لینڈمیں پیداہوئیں ۔ ان کےپاس قانون کی ڈگری ہےاوران کی سپیشلائزیشن ہیومن رائٹس لامیں ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Raw network in Australia

آسٹریلیامیں را نیٹ ورک پکڑاگیا

ویب ڈیسک ۔۔ آسٹریلوی حکام کابھارتی خفیہ ایجنسی راکی جانب سےاپنےملک میں جاسوسی نیٹ ورک …