Home / ایران پر100 طیاروں سےحملہ،شہداکی تعداد800ہوگئی

ایران پر100 طیاروں سےحملہ،شہداکی تعداد800ہوگئی

Smoke rising over Iranian city after US-Israel airstrikes as conflict enters fourth day

Tuesday, 03 March 2026 | Web Desk

اسرائیل اورامریکاکےایران پر4 دن سےجاری فضائی حملوں کےدوران شہادتوں کی مجموعی تعداد800ہوگئی۔

ایرانی ہلال احمر نےجنگ سےہونےوالی جانی نقصانات کی تفصیلات جاری کرتےہوئےبتایاکہ ایران کے 153 شہروں پرفضائی حملے کیےگئے،504 مقامات کو نشانہ بنایاگیا، مشترکہ طورپرایک ہزار 39 حملےکیےگئے،جاں بحق افراد کی تعدادبڑھ کر800 تک جاپہنچی۔

ایران امریکاجنگ ، تازہ ترین اپ ڈیٹس

واضح رہےکہ امریکااوراسرائیل کی شروع کی گئی جنگ کی آگ نے پورےمشرق وسطیٰ کواپنی لپیٹ میں لےلیاہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب نےبحرین میں امریکی اڈے کو نشانہ بنایا۔ 20 پر20ڈرونزاور3 میزائل داغ دیے۔ امریکی سینٹ کام نےپاسداران انقلاب کےکنٹرول اینڈ کمانڈرسنٹر کو تباہ کرنےکادعویٰ کیاہے۔ ایرانی میزائل لانچنگ سائٹس اوردیگراہداف کوبھی نشانہ بنایا۔

ملکی وغیرملکی میڈیاکےمطابق، تہران میں لیڈرشپ کمپلیکس پر 100 طیاروں سے حملہ کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق حملے میں صدارتی بیورو کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج پچھلے 30 گھنٹے کے دوران ایران پر 2000 بم گرائے ہیں، ایران کے صدارتی دفتر اور سلامتی کونسل کی عمارت پر حملہ کیا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

US to contact Iran's revolutionary guards directly

امریکاکاپاسداران انقلاب سےمذاکرات کافیصلہ

Friday, 26 June 2026 | Web Desk امریکا نےایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ براہِ راست …