Home / جیف بیزوس ۔۔ تاریخ کےامیرترین آدمی کیسےبنے؟

جیف بیزوس ۔۔ تاریخ کےامیرترین آدمی کیسےبنے؟

Jeff Bezos becomes history's richest man

لاہور: (ویب ڈیسک) کہتےہیں قسمت مہربان ہوتوانسان مٹی میں بھی ہاتھ ڈالےتووہ سونابن جاتی ہے۔ کچھ ایساہی معاملہ ای کامرس کمپنی ایمازون کےمالک جیف بیزوس کےساتھ بھی ہے۔

جیف بیزوس 211ارب ڈالرزکےساتھ تاریخ کےامیرترین شخص بن گئےہیں اوراس کی وجہ پینٹاگان کی جانب سےان کی حریف کمپنی مائیکروسافٹ کاجیڈی کانٹریکٹ منسوخ کیاجاناہے۔

مائیکروسوفٹ کےجیڈی کانٹریکٹ کےمنسوخ ہونےسےایمازون کےشئیرزکی قدرمیں اضافہ ہوگیاجس کی وجہ سےجیف بیزوس کی دولت میں 8.4ارب ڈالراضافہ ہوگیا۔

دولت میں اس اضافےکےبعدجیف بیزوس کی مجموعی دولت 211ارب ڈالرہوگئی ہے۔ دنیاکےامیرترین افرادکی فہرست میں الیکٹرک کاریں بنانےوالی کمپنی ٹیسلاکےمالک ایلن مسک دوسرےنمبرپرہیں جن کی کل دولت 181ارب ڈالرہے۔

قارئین کی اطلاع کیلئےعرض ہےکہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے2019میں کلاوڈکمپیوٹنگ پروگرام "جیڈی” کاٹھیکہ مائیکروسوفٹ کو10ارب ڈالرمیں دیاتھا۔

جیف بیزوس نےیہ ٹھیکامائیکروسوفٹ کودئیےجانےپرخوب واویلاکیاتھااورالزام لگایاتھاکہ مائیکروسوفٹ کویہ ٹھیکاامریکی صدرٹرمپ نےدلوایاہے۔

امریکامیں ٹرمپ کےرخصت ہونےپرنئےصدرجوبائیڈن نےمائیکروسوفٹ کوملنےوالایہ ٹھیکہ منسوخ کردیاجس سےایمازون کوبیٹھےبٹھائےاپنےشئیرزکی ویلیوبڑھنےسےاربوں ڈالرکافائدہ ہوگیا۔

یہ بھی چیک کریں

divorce ratio in KSA

سعودی عرب: طلاق کی شرح میں خوفناک اضافہ

ویب ڈیسک ۔۔ اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک سعودی عرب کےحوالےیہ حیران کن اوریقین …