Home / فاسٹ اینڈفیوریس 9 کاایک اوراعزاز

فاسٹ اینڈفیوریس 9 کاایک اوراعزاز

Fast and Furious world's 5th biggest franchise

لاہور:(ویب ڈیسک) ہالی وڈکی مشہوربلاک بسٹرفلم فاسٹ اینڈفیوریس نائن یعنی ایف نائن نےایک اورعالمی اعزازاپنےنام کرلیاہے۔

ایف نائن نےدنیاکی پانچویں سب سےبڑی فلم فرنچائزہونےکااعزازحاصل کرلیاہے۔ اس فلم نےاب تک دنیابھرکےباکس آفس میں 423.71ملین ڈالرکابزنس کیاہے۔ اس کےعلاوہ دیگرذرائع سےحاصل ہونےوالی آمدنی کوبھی شامل کرلیاجائےتودنیابھرسےحاصل ہونےوالی کل آمدنی بنتی ہے6.29ارب ڈالر۔ اس سےپہلےایکس مین سیریزنے6.07ارب ڈالرکماکرعالمی ریکارڈقائم کیاتھا۔

واضح رہےکہ مارول سینےمیٹک یونیورس اس دوڑمیں 22.55ارب ڈالرکماکراب تک سب سےآگےہے۔ ڈزنی کی سٹاروارز10.31ارب ڈالرکمالردوسرےنمبرپرہے۔ ہیری پوٹراورجیمزبانڈباالترتیب تیسرےاورچوتھےنمبرپرہیں۔

ایف نائن میں ون ڈیزل کےعلاوہ مائیکل روڈریگز،ٹائرزگبسن ، کرس برجز، جان سینا، جورڈانابروسٹر، نتھالیاعمانویل، سنگ کانگ ، ہیلن میرن اورچارلیزتھیرن نےاداکاری کےجوہردکھائےہیں۔

پوری دنیامیں ایف نائن پرسینمابینوں نےملےجلےردعمل کااظہارکیاہےاوراسےعالمی ریویومیں ایف نائن کو60فیصدپزیرائی حاصل ہوئی ہے۔

فاسٹ اینڈفیوریس نائن کوجسٹن لِن نےڈائریکٹ کیاہے۔

ایف نائن کو لاس اینجلس ، ایڈن برگ، لندن اورپہلی بارتھائی لینڈمیں فلمایاگیاہے۔ فلم کےکچھ حصےجارجیامیں بھی فلمائےگئےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Sana Javed angry over journalists

ثناجاویدویڈیوبنانےوالےصحافیوں پربرہم

ویب ڈیسک ۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثناجاویدبرمنگھم میں صحافیوں …