لاہور:(ویب ڈیسک) سب جانتےہیں کوروناوائرس کی وجہ سےپیداہونےوالےبدترین معاشی حالات میں دنیاکی بڑی بڑی ائیرلائنزکاکاروباربری طرح متاثرہوااورہزاروں ورکرزاپنی نوکریوں سےمحروم ہوگئے۔
دوسری جانب اس حقیقت سےشایدبہت کم لوگ واقف ہونگےکہ کوروناہی کےدنوں میں کچھ ائیرلائنزایسی بھی ہیں جنہوں نےاپنےبہترین معیار، سیفٹی سٹینڈرڈاورمثالی سروس کوبرقراررکھا۔
ائرسیفٹی کےحوالےسےآنےوالی تازہ ترین رینکنگ کےمطابق متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ، نیوزی لینڈ کی ائیرنیوزی لینڈ،آسٹریلیاکی کنٹاس ، سنگاپورکی سنگاپورائیرلائنز، اردن کی رائل جارڈینین، ہانگ کانگ کی کیتھےپیسفک،برطانیہ کی ورجن اٹلانٹک، اتحادائیرویز، سوئٹزرلینڈکی سوئس ائیر، جاپان کی آل نیپون ائیرویز، قطرائیرویزاورکولمبیاکی ایوانکانےکوروناکےدنوں میں اپنےمسافروں کوبہترین سروسزمہیاکیں ۔
اس کےعلاوہ جن ملکوں کی ائیرلائنزنےشاندارانتظامات کی وجہ سےاچھی رینکنگ حاصل کی ان میں کوریا، فرانس،فن لینڈ،بحرین،برطانیہ،نیدرلینڈشامل ہیں۔
اوپردرج کی گئی تمام ائیرلائنزکوسیون سٹارریٹنگ میں رکھاگیاہے۔
بھارت کی ائیرانڈیاکوفورسٹار،ائیرایشیاانڈیاکوفورسٹار،ائیرانڈیاایکسپریس کوتھری سٹار،اسپائس جیٹ کوسیون سٹار،انڈیگوکوسکس سٹار،گوائیرکوسکس سٹار،وسٹاراکوسکس سٹارکیٹگری میں رکھاگیاہے۔
پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اےاورائیربلوکوون سٹارکیٹگری میں رکھاگیاہے۔