Home / وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کیوں نہیں آئے؟

وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں کیوں نہیں آئے؟

Why PM Imran Khan was not in National security meeting?

عسکری قیادت کی طرف سےملک کی سیاسی لیڈرشپ کوقومی سلامتی سےجڑےمعاملات پرتفصیلی بریفنگ ایک خوش آئنداقدام ہے،جس کی جتنی تعریف کی جائےکم ہے۔ پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرنےبلایاتھاجس میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف ، بلاول بھٹو اورملک کےدیگرسیاسی قائدین اپنی اپنی ٹیموں کےساتھ موجودتھے،لیکن اگریہ کہاجائےکہ وہ جس کی موجودگی سب سےاہم تھی بس وہی موجودنہ تھے،یعنی وزیراعظم عمران خان۔

یہ پہلاموقع نہیں تھاکہ وزیراعظم حساس معاملات پراعلیٰ سطحی میٹنگ میں موجودنہیں تھے۔ پلوامہ حملے ہوں ، گلگت بلتستان کےالیکشن ہوں یابھارتی طیارےگرائےجانےکامعاملہ وزیراعظم ان میں کسی ایک معاملےپربریفنگ میں موجودنہیں تھے۔ ان کی غیرحاضری سےعوامی و سیاسی حلقوں میں یہ بحث چھڑگئی کہ قومی سلامتی جیسی اہم ترین میٹنگزمیں وزیراعظم کیوں موجودنہیں ہوتے؟

سوالات پوچھےجانےپرحکومت کےبقول اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نےسپیکرسےکہاتھاکہ اگراس میٹنگ میں عمران خان آئیں گےتووہ نہیں آئیں گےجس پرسپیکرنےوزیراعظم کونہیں بلایا۔ دوسری طرف مسلم لیگ ن نےحکومت کےالزامات کوجھوٹ کاپلندہ قراردیااورکہ انہیں جودعوت نامہ بھیجاگیاتھااس میں درج مہمانوں کی فہرست میں وزیراعظم کانام توپہلےسےہی درج نہیں تھا۔ اس حوالےسےن لیگ اورتحریک انصاف میں الزامات اورجوابی الزامات کےبرعکس اگراس اجلاس میں وزیراعظم موجودہوتےتواس سےدوست اوردشمن دونوں کوایک تگڑاپیغام جاتاکہ پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت قومی سلامتی کےمعاملےمیں ایک ہے۔ دوسری طرف اگرحکومت کی بات مان لی جائےکہ شہبازشریف نےعمران خان کی موجودگی میں اجلاس میں شرکت سےمنع کردیاتھاتوپھریہ کہناپڑےگاکہ اگرواقعی وزیراعظم کی موجودگی میں اپوزیشن اجلاس کابائیکاٹ کرتی تواس سےاپوزیشن لیڈرزکی پوزیشن کمزورہوتی اوریہ سمجھاجاتاکہ قومی سلامتی کےمعاملےپراپوزیشن سیاست کررہی ہے۔

ذرائع کےمطابق اجلاس کےمیزبان سپیکراسدقیصرنےبتایاکہ عمران خان کےمیٹنگ میں شرکت نہ کرنےکافیصلہ آخری وقت پرلیاگیا۔ یہ الگ بات کہ اکثرسینئرصحافی ایک روزپہلےہی یہ خبردےچکےتھےکہ وزیراعظم اجلاس میں شریک نہیں ہونگے۔

اس معاملےپروفاقی وزیراطلاعات فوادچودھری کےمبہم بیانات اوروزیراعظم کےماضی کودیکھتےہوئےہم یہ فرض کرنےمیں شایدحق بجانب ہیں کہ وزیراعظم عمران خان نےایک بارپھریہ ثابت کیاہےکہ وہ کسی قیمت پراپوزیشن کےساتھ نہیں بیٹھیں گے،معاملہ چاہےقومی سلامتی کاہی کیوں نہ ہو۔

About Zaheer Ahmad

Muhammad Zaheer Ahmad is a senior journalist with a career spanning over 20 years in print and electronic media. He started from the Urdu language Daily Din, proceeding to Daily Times, where he stayed as sub-editor for 2 years. In 2008, he joined broadcast journalism as a Producer at the English language Express 24/7, and later to its major subsidiary, Express-News. Zaheer currently works there as a Senior News Producer. He is also the Managing Editor of newsmakers.com.pk. Zaheer can be reached at [email protected]

یہ بھی چیک کریں

SC throws Hamza Shehbaz

دوسروالاانصاف ۔۔

بہت زیادہ غیرجانبدارہوکربھی سوچتاہوں توسمجھ نہیں آتاکہ وہ کون ساغصہ ،بغض یاعنادہےجوادارےمسلم لیگ ن اوراس …