Home / امپورٹڈموبائل فون مزیدمہنگے

امپورٹڈموبائل فون مزیدمہنگے

Regulatory Duty on Import of Mobile Phones in Pakistan

لاہور:(ویب ڈیسک) لوکل موبائل فون مینوفیکچرنگ صنعت کی حوصلہ افزائی کیلئےحکومت نےموبائل فون کی درآمدپرریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کردیاہے۔

وہ موبائل فون جن کی قیمت 30ڈالرتک ہوگی ان کی درآمدپر300روپےفی سیٹ کےحساب سےریگولیٹری ڈیوٹی عائدکی جائےگی ۔

دوسری طرف وہ موبائل فون جن کی ویلیو30ڈالرسےزیادہ لیکن 100ڈالرسےزیادہ نہیں ہوگی اس پر3000روپےفی سیٹ کےحساب سےریگولیٹری ڈیوٹی عائدہوگی ۔

اس کےعلاوہ وہ موبائل فون کی ویلیو100ڈالرسےزیادہ لیکن 200ڈالرسےزیادہ نہیں ہوگی ان کی درآمدپرریگولیٹری ڈیوٹی 7500روپےفی سیٹ ہوگی۔ اس سےپہلےیہ ڈیوٹی 4510روپےتھی ۔

وہ موبائل فون جن کی ویلیو200ڈالرسےزیادہ لیکن 350ڈالرسےزیادہ نہیں ہوگی ان کی درآمدپرریگولیٹری ڈیوٹی 6180روپےسےبڑھاکر11000روپےفی سیٹ کردی گئی ہے۔

اس کےبرعکس وہ موبائل فون جن کی ویلیو350ڈالرسےزیادہ لیکن 500ڈالرسےزیادہ نہیں ہوگی ان کی درآمدپرریگولیٹری ڈیوٹی 17650روپےسےکم کرکے15000فی سیٹ کردی گئی ۔

اس کےساتھ ساتھ وہ موبائل فون جن کی ویلیو500ڈالرسےزیادہ ہوگی ان کی درآمدپرریگولیٹری ڈیوٹی 31520روپےسےکم کرکے22000روپےفی سیٹ کردی گئی ۔

ریگولیٹری ڈیوٹی میں ردوبدل سےایف بی آرکےاندازےکےمطابق انہیں 16ارب روپےاضافی حاصل ہونگے۔۔

یہ بھی چیک کریں

Vivo Y27

ویووکاوائے27اسمارٹ فون – ایک بہترین پیشکش

ویب ڈیسک ۔۔ مشہورٹیکنالوجی کمپنی ویووایک بارپھرایک زبردست پراڈکٹ لارہی ہے۔ کمپنی نےاس بار44ڈبلیو فلیش …