Home / حرم شریف کےقریب واقع ہوٹلزاوران کاکرایہ

حرم شریف کےقریب واقع ہوٹلزاوران کاکرایہ

Hotels and their rents near Haram Sharif Mecca

لاہور: (ویب ڈیسک) حج کاسیزن شروع ہونےوالاہےاوران دنوں اللہ تعالیٰ کےحضورحاضری کیلئےتیاری ہی سب سےاہم کام ہوتاہے۔ خوش قسمت ہیں وہ لوگ اس مرتبہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ حج کی بات ہورہی ہےتواس حوالےسےایک بات جوسب حاجیوں کومسلسل تشویش میں مبتلارکھتی ہےوہ یہ ہےوہاں وہ کس ہوٹل میں قیام کرینگے؟ وہ ہوٹل کیساہوگااوراس کاکرایہ کتناہوگااورسب سےبڑھ کریہ کہ وہ حرم شریف سےکتنےفاصلےپرہوگا؟ آئیےآج ہم حاجیوں اورعمرہ زائرین کی سہولت کیلئےمسجدالحرام کےقریب واقع چندہوٹلزکےحوالےسےضروری معلومات ان صفحات پرشئیرکرتےہیں تاکہ ان دنوں میں حاجیوں اورحج کےبعدعمرہ زائرین اس سےفائدہ اٹھاسکیں ۔

رافیلزمکہ پیلس ۔۔

یہ ہوٹل مکہ کےمعروف ابراج ال بیت کمپلیکس میں واقع ہے۔ حرم شریف سےاس کافیصلہ صفراعشاریہ تین کلومیٹرہے۔ اس ہوٹل کی کھڑکیوں سےمسجدالحرام کاصحن صاف دکھائی دیتاہے۔ یعنی یہ مسجدالحرام سےچندقدم کےفاصلےپرواقع ہے۔ اس ہوٹل میں قیام کرنےوالےاگرچاہیں توپانچوں نمازیں مسجدالحرام میں باجماعت اداکرسکتےہیں ۔ اس ہوٹل کاایک رات کاکرایہ چونتیس ہزارپاکستانی روپےہے۔

ہلٹن سوئٹس مکہ ۔۔

یہ ہوٹل بھی مکہ مکرمہ میں حرم شریف کےانتہائی قریب ہے۔ مسجدالحرام سےاس کافیصلہ صفراعشاریہ چارکلومیٹربنتاہے۔ اس ہوٹل کی کھڑکیوں سےبھی حرم شریف صاف دکھائی دیتاہے۔ اس کاایک رات کاکرایہ پندرہ ہزارتین سوبتیس پاکستانی روپےہے۔

کونرڈ مکہ ۔۔

یہ ہوٹل مکہ شہرکےوسط میں واقع ہےاوراس کافیصلہ حرم شریف سےصرف صفراعشاریہ پانچ کلومیٹرہے۔ اس ہوٹل کاایک رات کاکرایہ تقریباً سولہ ہزارروپےپاکستانی بنتاہے۔

دارالتوحیدانٹرکونٹینینٹل مکہ ۔۔

یہ ہوٹل مسجدالحرام کےعین سامنےواقع ہے اوراس کاحرم شریف سےفاصلہ محض صفراعشاریہ تین کلومیٹرہے۔ یہ فائیوسٹارہوٹل ہےاوراس کاایک رات کاکرایہ تقریباً اٹھائیس ہزارروپےپاکستانی بنتاہے۔

الصفوان ہوٹل مکہ ۔۔

حرم شریف کےکنگ عبدالعزیزگیٹ کےسامنےواقع اس ہوٹل کاحرم شریف سےفاصلہ صفراعشاریہ تین کلومیٹرہے۔ اس ہوٹل کاایک رات کاکرایہ دس ہزارچھ سوروپےپاکستانی بنتاہے۔

مکہ ہوٹل ۔۔

اس ہوٹل کی کھڑکیوں سےحرم شریف صاف دکھائی دیتاہےاوراس کاحرم شریف سےفاصلہ صفراعشاریہ دوکلومیٹرہے۔ اس ہوٹل کاایک رات کاکرایہ سترہ ہزارچھ سوچودہ روپےپاکستانی ہے۔

مکرم اجیادمکہ ہوٹل ۔۔

یہ ہوٹل حرم شریف سےصفراعشاریہ پانچ میل کےفاصلےپرہےاوراس ہوٹل کاایک رات کاکرایہ 9148روپےپاکستانی سےشروع ہوتاہے۔

شزامکہ ہوٹل ۔۔

یہ ہوٹل مکہ میں حرم شریف سےصفراعشاریہ پانچ میل کےفاصلےپرواقع ہے۔ اس ہوٹل کاایک رات کاکرایہ 8935پاکستانی روپےسےشروع ہوتاہے۔

جبل عمرمیریٹ ہوٹل مکہ ۔۔

یہ ہوٹل حرم شریف سےصفراعشاریہ پانچ میل کےفاصلےپرواقع ہے۔ اس ہوٹل کاایک رات کاکرایہ 10637روپےپاکستانی سےشروع ہوتاہے۔

یہ بھی چیک کریں

saudi arab namz on social media

سوشل میڈیاپرنمازنشرکرنےپرپابندی ۔۔

ویب ڈیسک ۔۔ سعودی وزارت اسلامی امورکےترجمان عبداللہ الغزی کہتےہیں سوشل میڈیاپرنمازاورجمعہ کےخطبات نشرکرنےپرپابندی عائدکردی …