Home / فریال مخدوم نےمنہ کھول دیا ۔۔

فریال مخدوم نےمنہ کھول دیا ۔۔

boxer amir khan scandal

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسنگ چیمپیئن عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان بے وفائی کا تنازع نیا موڑ لے رہا ہے۔ ایک اور چونکا دینے والی افواہ کے بعد جس نے جوڑے کی شادی کی بنیاد کو ہلا کر رکھ دیا، فریال مخدوم نےآخرکاراپنامنہ کھول دیااوربتادیاکہ کیوں انہوں نےعوامی طورپراپنی شادی کو "پلے آؤٹ” کرنے سےانکارکیا۔

یادرہےکہ عامرخان کےسمیرانامی برائیڈل ماڈل کوکئےگئےٹیکسٹ میسجزمیڈیاکی زینت بنےجن میں عامرخان ماڈل سےاس کی تصاویربھیجنےکیلئےکہتےرہے۔ انہی میسجزمیں باکسراس ماڈل سےکہتےہیں کہ ان کی شادی دراصل ایک سمجھوتہ یاڈیل ہے۔ بعدمیں عامرخان نےاپنےپیغامات پرپبلک سےمعافی مانگ لی لیکن انہوں نےکہاکہ وہ نہیں سمجھتےکہ وہ اپنی بیوی کودھوکادےرہےتھےکیونکہ جوکچھ انہوں نےکیاوہ محض چندمیسجزہی تھے۔

ایک ہفتےتک سوشل میڈیاپرلوگوں کی طرح طرح کی باتوں کانشانہ بننےکےبعدفریال مخدوم نےجواب دینےکیلئےانسٹاگرام کاسہارالیااوراپنی سیون سلائیڈپوسٹ میں لکھاکہ وہ اپنےگندےکپرےپبلک کےسامنےکبھی نہیں دھوئیں گی۔

فریال نےاپنی بات کاآغازاس طرح کیاکہ ایک ہفتے کے طویل الزامات، بہتان اور ہراساں کئےجانےکےبعدمیں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ اس صورت حال کاجواب دیاجائے۔ فریال نےلکھاکہ وہ اپنےنجی معاملات اس طرح سےمیڈیامیں آنےسےاکتاچکی ہیں۔

فریال کےمطابق سمیرانےبراہ راست مجھ سےرابطہ کیااورمیں نےکبھی اس سےسول بات چیت کےعلاوہ کوئی بات نہیں کی۔ سمیرانےاپنےاسٹاگرام لائیوپربتایاکہ عامراس سےکہتاتھاکہ جب میری بیوی پاس ہوتومجھےمیسج نہ کرو،میں میسج کروں گااوریہ کی میری بیوی آگئی ہے۔

یہ عورت جانتی تھی عامرشادی شدہ ہےلیکن پھربھی اس نےعامرسےبات چیت جاری رکھی اورسوشل میڈیاکیلئےشواہداکٹھےکرتی رہی۔ میں جانتی تھی اس صورت حال کا کیا نتیجہ نکلے گا اور میں نے اسے پہلے سے خبردار کیا تھا کہ وہ اسے سوشل میڈیا پر نہ لائےکیونکہ یہ صورتحال دونوں خاندانوں کیلئےشرمندگی کاباعث بنےگی۔

فریال نےمزیدلکھاکہ میں ایک ایسی عورت ہوں جو روزانہ کی بنیاد پرلوگوں کی بدسلوکی کاسامناکرتی ہوں اورمیں جانتی ہوں کہ سمیراکےساتھی بھی ایساہی ہوتاہوگا،پھروہ کہانی کوکیساہی ٹوئسٹ کیوں نہ دے۔

اب مجھے سمیرا کی موجودہ دماغی حالت کا ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔ اس کے ‘قانونی نمائندے’ نے دعویٰ کیا ہے کہ سمیرا کی سوشل میڈیا پر موجودگی اور میرے شوہر عامر کے ساتھ اس کےپیغامات کے تبادلے کی وجہ سے دماغی صحت کا شکار ہے،حالانکہ میرااس معاملےسےکیاتعلق ہے؟

عامر اور سمیرا دونوں بالغ ہیں جو رضامندی سے بات چیت میں مصروف رہے۔ انہوں نے پیغامات کا تبادلہ کرتے وقت مجھ سے مشورہ نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے "بانڈ” بناتے وقت میرا خیال کیا اور نہ ہی میرا احترام کیا۔ دوسری عورت کی حمایت نہ کرنے پر مجھے اب کیچڑ میں نہیں گھسیٹا جائے گا۔

میں اس صورتحال میں اپنے سوا کسی کی وکالت نہیں کروں گی ۔ میری توجہ میرے بچوں پر ہے اور جو کچھ ہو رہا ہے اس سے انہیں بچانا ہے۔ میرا سب سے بڑابیٹا ٹک ٹاک استعمال کرتا ہے اور مجھے اس کے استعمال پر پابندی لگانی پڑی ہے تاکہ اسےموجودہ صورتحال کےاثرات سےبچایا جا سکے۔ ایک ماں ہونےکےناطےمیں اپنےبچوں کیلئےبہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔

لہذا، میں اس سب کے نتیجے میں ہونے والی کسی بھی چیز کے لیے ذمہ دار نہیں ہوں اور مجھے دوسروں کے اعمال کی ذمہ داری لینے کے لیے دھونس یا ہراساں نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی چیک کریں

Bashar al Asad flees

شام میں اسدخاندان کےاقتدارکاسورج غروب

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ شام میں نصف صدی بعداسدخاندان کےاقتدارکاسورج غروب ہوگیا۔ تحریرالشام نامی تنظیم کےباغیوں …