Home / یورپی یونین اورمیکسیکوپرامریکی ٹیرف

یورپی یونین اورمیکسیکوپرامریکی ٹیرف

Trump imposes 30% tariff on EU, Maxico

تاریخ: اتوارجولائی 13، 2025 | نیوزمیکرزویب ڈیسک

امریکی صدرٹرمپ نےٹیرف جنگ کی آگ پرمزیدتیل چھڑکتےہوئےمیکسیکو اوریورپی یونین سے درآمدات پر 30فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ یہ ٹیرف یکم اگست سے نافذ العمل ہوگا۔ فیصلہ کئی ہفتوں تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد اٹھایا گیا، جو ایک جامع تجارتی معاہدے تک پہنچنے میں ناکام رہے۔

جاپان، جنوبی کوریا، کینیڈاپربھی ٹیرف

اس سےپہلے اسی ہفتے، ٹرمپ نے جاپان، جنوبی کوریا، کینیڈا اور برازیل سمیت کئی دیگرممالک پربھی نئےٹیرف کااعلان کیاتھا۔ امریکانےکاپریعنی تانبے پر50 فیصد ٹیرف بھی نافذ کیاہے۔

یورپی یونین نے امریکہ کے ساتھ ایک جامع تجارتی معاہدے کی امید کی تھی۔ لیکن حالیہ دنوں میں ٹرمپ کی جانب سے تجارتی جنگ کو وسعت دینے کےبعد، وہ ان کےجانب سےمتوقع ٹیرف کیلئےتیارہوچکے تھے۔

زیروفارزیروٹیرف

ابتدائی طورپریورپی یونین صنعتی مصنوعات پر”زیروفارزیرو”ٹیرف معاہدہ کرنا چاہتی تھی، مگر کئی ماہ کی مشکل بات چیت کے بعد اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ شاید انہیں ایک عبوری معاہدےپراکتفا کرکےمستقبل میں کسی بہتر معاہدےکیلئےکوشش کرنی چاہیے۔

یورپی بلاک کے مختلف ممالک پراس حوالےسے مختلف دباؤ موجودہے ۔۔ جرمنی جیسے صنعتی پاور ہاؤس نے جلد معاہدہ کرنے پر زور دیا ہے تاکہ اس کی صنعت کو تحفظ ملے، جبکہ فرانس جیسے ممالک کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کو امریکی شرائط پر یک طرفہ معاہدے کے لیے جھکنا نہیں چاہیے۔

صدر ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد سے ٹیرف کے مسلسل احکامات نے امریکی حکومت کے لیے ہر ماہ اربوں ڈالر کی نئی آمدنی پیدا کرنا شروع کر دی ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق، جون تک مالی سال کے دوران کسٹمز ڈیوٹی کی آمدن 100 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

یورپی یونین کا جوابی اقدامات کا انتباہ

یورپی کمیشن کی صدرارسولاوان ڈیرلیئن نےکہاہےکہ اگرامریکہ یورپی مصنوعات پر30 فیصد ٹیرف نافذ کرتا ہے تو یورپی یونین اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرےگا۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا، یورپی یونین کی معیشت دنیا کی ان معیشتوں میں شامل ہے جو کھلے پن اور منصفانہ تجارتی اصولوں کی پابندی کرتی ہیں۔ ہم اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے، بشمول مناسب جوابی اقدامات۔

ادھر، اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات پر توجہ مرکوزرکھنا اورمزید کشیدگی سے بچنا انتہائی اہم ہے۔

میلونی کو یقین ہے کہ یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان ٹیرف پر ایک "منصفانہ معاہدہ” ممکن ہے

یہ بھی چیک کریں

molana arshad madni fatwa on wanday matrum

وندےماترم کےالفاظ شرکیہ ہیں: مولاناارشدمدنی

Thursday, 11 December 2025 | Web Desk جمعیت علمائےہند(الف) کےصدراوردارالعلوم دیوبند کےصدرالمدرسین مولانا ارشد مدنی …