Home / کوروناوائرس روکنےکیلئےگولی سےاڑانےکاحکم

کوروناوائرس روکنےکیلئےگولی سےاڑانےکاحکم

Kim Jong Un

ویب ڈیسک ۔۔
شمالی کوریا نے کورونا وائرس کو روکنے کیلئےچینی سرحدکےراستےملک میں داخل ہونےکی کوشش کرنےوالوں کوگولی سےاڑانےکا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارےنےجنوبی کوریا میں امریکی فورسز کے کمانڈرکےحوالےسےخبردی ہےکہ شمالی کوریا کے حکام نے ملک میں چین سے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیےشوٹ ایٹ سائٹ کاحکم جاری کیاہے۔

حیرت انگیزبات ہےکہ چین سےدنیابھرمیں پھیلنےوالےکورونا وائرس نے جہاں دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیاہوا ہے وہیں شمالی کوریا میں اب تک اس وائرس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے اور حکام اب ملک کے بوسیدہ صحت کے نظام کی وجہ سے فوجی طاقت کے ذریعے کوروناوائرس کو روکنے کی کوشش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے وائرس کی روک تھام کے لیے جنوری میں ہی چین سے ملنے والی سرحد کو بند کردیا تھا جب کہ جولائی میں ملک بھر میں بڑے پیمانے پر ایمرجنسی بھی نافذ کی گئی تھی۔

یہ بھی چیک کریں

divorce ratio in KSA

سعودی عرب: طلاق کی شرح میں خوفناک اضافہ

ویب ڈیسک ۔۔ اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک سعودی عرب کےحوالےیہ حیران کن اوریقین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے