کورونامریض سےملاقات کےبعد نوقرنطینہ

Corona in UK

ویب ڈیسک ۔۔ ایک نئی تحقیق کےمطابق کورونا وائرس کے مریضوں سے ملنے والوں کواب قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔

برطانیہ میں شروع کی جانےوالی تازہ ترین تحقیق کے مطابق وہ افراد جنھوں نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد سے ملاقات کی ہو، انھیں قرنطینہ کرنے کی شاید اب ضرورت نہ رہے۔ اس کےبرعکس اب یہ کیاجائےگاکہ کوروناسےمتاثرہ شخص سےملنےوالےکواگلے7روز کے لیے’فلو ٹیسٹ‘دیےجائیں گے اوراس دوران مشاہدہ کیاجائےگاکہ ان کا ٹیسٹ مثبت آیا کہ نہیں۔

اپنی زندگی معمول کے مطابق جاری رکھنے کے لیے’فلو ٹیسٹس‘کامنفی آناشرط ہے۔انگلینڈ میں نو مئی سے ایسے تقریباً 40 ہزار افراد کو اس تجربے میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔

لیٹرل فلو ٹیسٹ کورونا وائرس کی تشخیص کا ایک ایسا ٹیسٹ ہے جس میں نتیجہ صرف 30 منٹ میں آتا ہے لیکن اس کی پی سی آرٹیسٹ کےمقابلےمیں اس کی حساسیت کم ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کورونا وائرس سےشدید متاثرہ ان چند ممالک میں سے ہے جہاں احتیاطی تدابیراورویکسینیشن کےبعدزندگی بتدریج معمول کی طرف لوٹناشروع ہوگئی ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Bill and Melinda Gates

بل گیٹس کوطلاق 65ارب ڈالرمیں پڑی

ویب ڈیسک ۔۔ دنیا کے چوتھےامیرترین شخص بل گیٹس اورملینڈا گیٹس کےدرمیان 27سال بعدبظاہربغیرکسی ٹھوس …