ویب ڈیسک ۔۔ بھارت میں کورونانےلوگوں کوانتہائی خوفزدہ کرکےرکھ دیاہےاورصورتحال اس قدرخراب ہوچکی ہےکہ لوگ کوروناکےشبےمیں مرنےوالوں کےقریب جانےسےبھی ڈرتےہیں ۔
مہاراشٹراکےصنعتی شہرپونےمیں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ خبرکےمطابق پونےمیں ایک خاتون کسی وجہ سےمرگئی اورگھرمیں موجودہ اس کا18ماہ کابچہ دودن تک مری ہوئی ماں کےپاس بھوکاپیاسابیٹھارہالیکن کسی نےبچےکواس وجہ سےوہاں سےنہیں اٹھایاکہ کہیں انہیں کورونانہ ہوجائے۔
خوف کی وجہ سے کوئی بھی شخص متاثرہ بچےکی مدد کو تیار نہیں تھا،مالک مکان نے پولیس کو فون پر اطلاع دی جس پر اہلکاروں نے پہنچ کر گھر میں ماں کی لاش کے پاس ہی بیٹے کو بیٹھا ہوا پایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دو خاتون پولیس اہلکاروں نے بچے کو غذا فراہم کی۔ خاتون پولیس اہلکار نے بتایا کہ بچہ بہت بھوکا تھا اس نے فوراً ہی دودھ پیا جبکہ اس کو تھوڑا بخار بھی تھا۔بعداذاں بچے کا سرکاری اسپتال سے کورونا ٹیسٹ کرایا گیا جوکہ منفی آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بچے کی ماں کا پوسٹمارٹم ہونے کے بعد موت کی وجہ سامنے آئے گی۔