Below Header Banner Area
Home / بل گیٹس کی بیٹی مسلمان سےشادی کرینگی

بل گیٹس کی بیٹی مسلمان سےشادی کرینگی

Above Article Banner Area
Jeniffer Gates

ویب ڈیسک ۔۔ دنیا کے امیر ترین شخص کا درجہ رکھنے والے اور تقریباً 130 کھرب روپے کے مالک بل گیٹس کی 23 سالہ بیٹی نے اپنے دیرینہ دوست مصری مسلمان نوجوان کوجیون ساتھی چن لیا۔

جی ہاں ، مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی بیٹی 23 سالہ جینیفر گیٹس اور 28 سالہ مصری نژاد نوجوان نائل نصر کے درمیان 4 سال قبل تعلقات استوار ہوئے تھے۔

بل گیٹس کی بیٹی جینیفر نے مصری نژاد مسلمان نوجوان سے 18 سال سے قبل ہی اس وقت تعلقات استوار کرلیے تھے جب انہیں پتا چلا تھا کہ نائل نصر بہترین گھڑ سوار ہیں۔

بل گیٹس کی بیٹی اور مصری مسلمان نوجوان کے معاشقے نے 2017 میں تہلکہ مچادیا تھا اور اس وقت ہی یہ چہ مگوئیاں ہوگئی تھیں کہ جلد ہی دونوں شادی کرلیں گے۔

تاہم جینیفر گیٹس کی جانب سے ماسٹر کی تعلیم کی وجہ سے ان کی شادی ممکن نہ ہوسکی لیکن دونوں اس عرصے کے دوران انتہائی قریب رہے اور ایک دوسرے سے رومانس کرتے دکھائی دیے۔

تاہم اب دونوں نے منگنی کرلی ہے جس کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

Below Article Banner Area

یہ بھی چیک کریں

Ummrah Pilgrims banned

عمرہ زائرین پرپابندی لگ گئی

لاہور:(ویب ڈیسک) حج سیزن کاآغازہوتےہی سعودی حکومت نےعمرہ زائرین پرپابندی لگادی ہے۔ سعودی وزارت حج …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔