ویب ڈیسک ۔۔ دنیا کے چوتھےامیرترین شخص بل گیٹس اورملینڈا گیٹس کےدرمیان 27سال بعدبظاہربغیرکسی ٹھوس وجہ کےعلیحدگی نےمغربی معاشرےمیں خاندانی نظام کےحددرجہ کمزورہونےپرمہرثبت کردی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیاکےمطابق یہ اب تک دنیاکی سب سےمہنگی طلاق ثابت ہوگی کیونکہ ایسابتایاجارہاہےکہ بل گیٹس اورانکی اہلیہ کےدرمیان چونکہ پہلےسےاثاثہ جات کی تقسیم کاکوئی معاہدہ نہیں تھا،اس لئےدولت جوڑےمیں مساوی تقسیم ہوگی ۔ یوں ملینڈاگیٹس کوپورےسوکھرب روپےیعنی 65اعشاریہ 25ارب ڈالرملیں گے۔
بل گیٹس سے پہلےامیزون کےمالک دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس اور میکینزی کے درمیان 2019میں ہونےوالی طلاق میں میکینزی کو55کھرب روپے( 35 عشاریہ چھ ارب ڈالر) سے زیادہ ملے اور اب وہ دنیا کی تیسری امیر ترین خاتون ہے۔
تیل کے کاروبار سے منسلک ارب پتی ہارلڈ ہم اور سو این آرنل کے درمیان جب طلاق ہوئی توسو این کو ڈیڑھ کھرب روپے(975 ملین ڈالر) ملے۔
کیسنو کے مالک اسٹیو اور ایلین وائن کے درمیان علیحگی کےبعدایلین وائن کوایک کھرب30ارب روپے(850 ملین ڈالر) ملے۔
والٹ ڈزنی کمپنی کے مالک رائے ایڈورڈ ڈزنی اور پیٹریشیا ڈزنی کے درمیان طلاق کےبعدپیٹریشا ڈزنی کےحصےمیں 92ارب روپے (چھ سو ملین ڈالر)آئے۔
امریکی ارب پتی بل گراس اور سو گراس کے درمیان طلاق کےبعدمعاہدےکےمطابق سو گراس کو دوکھرب روپے(ایک عشاریہ تین ارب ڈالر) ملے۔
ایک اندازےکےمطابق بل گیٹس کی دولت کا تخمینہ 224کھرب روپےہے،فوربز کے مطابق ان کی دولت 130ارب ڈالر جبکہ بلوم برگ انڈیکس کے مطابق ان کی دولت کا تخمینہ146ارب ڈالر ہے۔
،واضح رہےکہ گیٹس خاندان امریکا میں زرعی زمین کا سب سے بڑا مالک ہے۔اٹھارہ مختلف ریاسٹوں میں دو لاکھ بیالیس ہزار ایکڑ زمین ہے پانچ ریاستوں میں ان کے گھر ،جہازوں اور کاروں کا بیڑا جس میں 20لاکھ ڈالر کی پورشے، آرٹ کا مجموعہ ہے۔