Home / امریکانےایران کیلئےبڑاکام کردیا

امریکانےایران کیلئےبڑاکام کردیا

US-Iran

ویب ڈیسک ۔۔ ایران اورامریکامیں نفرت کی حدوں کوچھوتی دشمنی کےباوجودامریکانےایران کوایک بڑی فیوردینےکی منظوری دےدی ہے۔

جی ہاں ۔۔ امریکا نےایران کو کورونا ویکسین کی خریداری کے لیےغیرملکی بنک کوفنڈزٹرانسفر کی اجازت دے دی۔ میڈیا کے مطابق ایرانی سینٹرل بینک کےسربراہ نے اس بات کی تصدیق کی ہےکہ امریکا نے ایران کو دیگر ممالک سے کورونا ویکسین خریدنے کے لیے فنڈز ٹرانسفر کی اجازت دے دی ہے۔

ایرانی سینٹرل بینک کے گورنر عبدالنصر حماتی کےمطابق ایرانی سینٹرل بینک کو ویکسین کی خریداری کے سلسلے میں سوئس بینک کو ادائیگی کے لیے امریکی وزارت خزانہ کے فارن ایسیٹس کنٹرول آفس نےمنظوری دےدی ہے۔

عبدالنصر حماتی کےمطابق امریکا نے عالمی دباؤ کے تناظر میں صرف اس کیس کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کوویکس سے کورونا ویکسین خریدنے کے لیے ابتدائی طور پر16.8 ملین خوراکوں کی مد میں 244 ملین ڈالر ادا کرے گا۔

ایرانی حکام کا کہنا ہےکہ دنیا بھر میں 190 معیشتوں نے کوویکس کی ویکسین کی خریداری کے لیے معاہدہ کیا ہے لیکن امریکی پابندیاں کمپنی کو ادائیگی کے لیے آڑے آرہی ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

divorce ratio in KSA

سعودی عرب: طلاق کی شرح میں خوفناک اضافہ

ویب ڈیسک ۔۔ اسلامی دنیا کے اہم ترین ملک سعودی عرب کےحوالےیہ حیران کن اوریقین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے