Below Header Banner Area
Home / ارب پتی مسلمان نےبھارتیوں کےدل جیت لئے

ارب پتی مسلمان نےبھارتیوں کےدل جیت لئے

Above Article Banner Area

ویب ڈیسک ۔۔ بھارت ان دنوں کوروناوباکےباعث انتہائی ابترصورحال کاسامناکررہاہے۔ ان حالات میں وہاں بسنےوالےمسلمان اپنےہندوہم وطنوں کی مددمیں پیش پیش ہیں ۔ ایسےہی ایک ارب پتی بزنس مین ہیں عظیم پریم جی جوکوروناکےخلاف خطیر رقم عطیہ کرنے والوں کی فہرست میں پہلے نمبر آگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابق مسلمان ارب پتی عظیم پریم جی نےعوام بھلائی کےکاموں کیلئےعطیہ کرنےوالوں میں بھارت کےجانےمانےکھرب پتی مکیش امبانی کوبھی پیچھےچھوڑدیاہےاورسب سے زیادہ خیرات کرنے والوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک برس میں بھارتی ارب پتی شخصیات نے مجموعی طور پر 9 ہزار 324 کروڑ بھارتی روپے عطیہ کیے اور اس خیرات میں سب سے زیادہ حصہ ڈالنے والے عظیم پریم جی ہیں۔ عظیم پریم جی نے 7 ہزار 904 کروڑ بھارتی روپوں کی خیرات کی۔

عظیم پریم جی نے کورونا بحران میں ملکی سطح پر ایک ہزار 125 کروڑ روپے کے عطیات کیے۔ دوسرا نمبر شیو نادر کا رہا جبکہ دولت میں نمبرون مکیش امبانی تیسرے نمبرپررہے۔

عظیم پریم جی کوان کی سخاوت کی وجہ سے بھارت بھرمیں خوب سراہاجارہاہے۔

Below Article Banner Area

یہ بھی چیک کریں

Ummrah Pilgrims banned

عمرہ زائرین پرپابندی لگ گئی

لاہور:(ویب ڈیسک) حج سیزن کاآغازہوتےہی سعودی حکومت نےعمرہ زائرین پرپابندی لگادی ہے۔ سعودی وزارت حج …