ویب ڈیسک ۔۔ سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان نےدنیاکےسب سےبڑےتیرےہوئےصنعتی کمپلیکس کی تعمیرکااعلان کرکےدنیاکوحیران کردیاہے۔
سعودی ولی عہدکایہ اقدام ان کےمعاشی وسماجی اصلاحاتی ایجنڈےکاحصہ ہے۔ اس نئےاورجدیدصنعتی کمپلیکس کانام آکساگون رکھاگیاہے۔ آکساگون سعودی عرب کےجدیدترین شہرنیوم کےاگلےمرحلےکاایک حصہ ہے۔
یہ منصوبہ مستقبل کےمینوفیکچرنگ مراکزکیلئےایک نئےماڈل کی حیثیت رکھتاہے۔ شہزادہ محمدبن سلمان کاکہناہےکہ آکساگون نیوم اورمملکت میں معاشی ترقی اورتنوع کامحرک ثابت ہوگااوراس کےعلاوہ ہمارےوژن 2030کےتحت مستقبل کےعزائم کی تکمیل کرےگا۔
آکساگون صنعتی ترقی کےبارےمیں دنیاکےنقطہ نظرکوبدل کررکھ دےگا،یہ صعنتی منصوبہ آلودگی سےمکمل پاک اورہزاروں نئی اورپرکشش ملازمتیں پیداکرنےکاموجب بنےگا۔
اس منصوبےسےسعودی عرب کوعلاقائی تجارت کوفروغ دینےکےساتھ ساتھ عالمی تجارت میں ایک اہم کرداراداکرنےکاموقع ملےگا۔ آکساگون مستقبل میں تجارتی سرگرمیوں کامرکز ثابت ہوگا۔
سعودی ولی عہدنےنیوم شہرکی ترقی کودیکھ کرمسرت کااظہارکیااورکہاکہ ہم اس شہرکی تیزی سےتوسیع کےمنتظرہیں۔