Home / ثاقب نثارقومی مجرم،قانون کاسامناکرناپڑےگا:مریم نواز

ثاقب نثارقومی مجرم،قانون کاسامناکرناپڑےگا:مریم نواز

Maryam Nawaz Talks to Media

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکوقانون کاسامناکرناپڑےگا،وہ ایک بیان دےکراپنی جان نہیں چھڑواسکتے۔

ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازنےاسلام آبادہائیکورٹ میں پیشی کےبعدمیڈیاسےبات کرتےہوئےکیا۔ ان کاکہناتھاکہ ثاقب نثارکےخلاف ایک جج نےبیان حلفی دیاہےاورثاقب نثاریہ کہہ کراپنی جان نہیں چھڑواسکتےکہ وہ قانونی مسائل میں نہیں پھنسناچاہتے۔ تین بارکےوزیراعظم نوازشریف اورمیں بےگناہ ہونےکےباوجودعدالتوں کاسامناکرسکتےہیں

جب سابق ڈکٹیٹرمشرف کےخلاف سزائےموت کافیصلہ آیاتواسےفوری طورپرریورس کردیاگیالیکن یہاں ایک نہیں تین تین جج نوازشریف کےحق میں گواہی دےرہےہیں لیکن سزاکافیصلہ جوں کاتوں برقرارہے۔

جسٹس اطہرمن اللہ صاحب سےہم یہ توقع کرتےہیں کہ وہ سچ کوسامنےآنےدیںگےاوراس معاملےکوتوہین عدالت کانام نہیں دیں گے۔ چندروزپہلےحکومت کی ایک شخصیت نےایک جج کےبارےمیں کہاکہ اسےجوتےمارنےچاہئیں۔ یہ ہےتوہین عدالت۔

ثاقب نثاراس ملک اورقوم کےمجرم ہیں ۔ انہوں نےجوپھرتیاں اپنےدورمیں دکھائیں اس سےصاف ظاہرہوتاہےکہ وہ کیس کےایجنڈےپرکام کررہےہیں اوران کےعزائم اچھےنہیں تھے۔ چن چن کرانہوں نےن لیگ کےلوگوں کوتوہین عدالت کےکیسوں میں نااہل قراردیا۔ انہوں نےہمارےالیکٹبلزکوالیکشن لڑنےسےروکاتاکہ ہماری پارلیمانی قوت بڑھنےنہ پائے۔

ثاقب نثارکواسی پرتسلی نہ ہوئی اورانہوں نےتاحیات نوازشریف کونااہل قراردیا،مجھےسات سال قیدکی سزاسنائی اورنااہل قراردیا۔ نوازشریف کومسلم لیگ ن کی صدارت سےبھی ہٹادیا۔ ان دنوں لوگ کہتےتھےکہ مقدمہ چاہےکسی کابھی ہو،سزانوازشریف کوملےگی۔ ثاقب نثاروہ آدمی تھےجس نےاپنےبھائی کوفائدہ پہنچانےکیلئےلوگوں سےعلاج کی سہولت چھین لی۔

انہوں نےکہاکہ لندن میں جی بی کےسابق چیف جج راناشمیم نےجس نوٹری پبلک کےسامنےاپنےبیان حلفی کونوٹرائزکیاہےاس ادارےکی مہرکودنیامیں کوئی بھی چیلنج نہیں کرتا۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …