Home / الیکشن میں الیکٹرنک ووٹنگ مشین کےاستعمال کابل منظور

الیکشن میں الیکٹرنک ووٹنگ مشین کےاستعمال کابل منظور

Pakistani Parliament joint session pass election amendment bill 2021

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ حکومت اپنےمقصدمیں کامیاب ۔ پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں انتخابات کاترمیمی بل 2021کثرت رائےسےمنظورکرلیاگیا۔

آج پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس حکومت کی جانب سےبیس کےقریب بل پاس کرانےکیلئےبلایاگیاتھا۔ ان بلوں میں سب سےاہم ترین بل الیکشن ترمیمی بل 2021تھاجس کےتحت الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کےاستعمال کی اجازت مل گئی اوراس کےعلاوہ سمندرپارپاکستانیوں کوبھی ووٹ کاحق دےدیاگیاہے۔

اپوزیشن نےسیشن کےدوران اسپیکرکوحکومتی اوراپوزیشن ارکان کی گنتی کی درخواست دی لیکن اسپیکراسدقیصرنےاپوزیشن کےاعتراضات اورالیکشن ترمیمی بل میں تجویزکردہ ترامیم کومستردکردیا۔ اسپیکرکااس موقع پرکہناتھاکہ وہ آوازوں سےاندازہ لگائیں گےکہ حکومتی بنچوں پربیٹھےارکان کی تعدادزیادہ ہےیااپوزیشن بنچوں پربیٹھےارکان کی؟

اس طرح الیکشن ترمیمی بل 2021اپوزیشن کےشدیداحتجاج کےباوجودکثرت رائےسےمنظورکرلیاگیا۔ اس موقع پرمتحدہ اپوزیشن نےایوان سےبائیکاٹ کردیاجبکہ وزیراعظم عمران خان اورحکومتی ارکان نےڈیسک بجاکرخوشی کااظہارکیا۔

الیکشن ترمیمی بل 2021کےحق میں 221جبکہ مخالفت میں 203ووٹ آئے۔

شہبازشریف کاردعمل
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نےمیڈیاسےبات کرتےہوئےکہاکہ انہوں نےبلاول بھٹواوردیگراپوزیشن رہنماوں کےساتھ اسپیکرقومی اسمبلی کوسمجھانےکی بہت کوشش کی کہ رولزکوبلڈوزنہ کریں لیکن انہوں نےہم سےوعدہ خلافی کی اوریقین دہانی کےباوجوداس متنازعہ بل کوپاس کروایا۔ آج پارلیمانی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہےجس کی جتنی بھی مذمت کی جائےکم ہے۔انہوں نےکہاکہ اسپیکرپوری طرح ان سےملےہوئےتھے،آج ہماراان سےمکمل اعتماداٹھ چکاہے۔


بلاول بھٹو کاردعمل

بلاول بھٹوکاکہناتھاکہ آج حکومت کی جیت نہیں ہارہوئی ہے۔ انہوں نےکہاکہ مشترکہ اجلاس کارول یہ ہےکہ مشترکہ ایوان سےبل منظورکروانےکیلئےحکومت کےپاس دونوں ایوانوں کےکل ممبران کی پچاس فیصدممبران کی اکثریت ہوناضروری ہے۔ اس کےبرخلاف اگربل پاس ہوں توہ قانون نہیں بن سکتے۔ انہوں نےکہاکہ وہ ای وی ایم کےقانون اورکلبھوشن یادوکواین آراودینےکےقانون کوعدالتوں میں چیلنج کریں گے۔ انہوں نےکہاکہ ہمارےپاس اطلاعات ہیں کہ آج بھی ارکان کوفون آئےاورانہیں حکومت کی حمایت کرنےکیلئےکہاگیا۔

امیرحیدرہوتی کاردعمل

عوامی نیشنل پارٹی کےرہنماامیرحیدرہوتی کاکہناتھاکہ الیکشن کےمتنازعہ بل کوپاس کرواکےحکومت نےآج ہی سےآنےوالےالیکشنوں کومتنازعہ بنادیاہے۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …