Home / لتاخالق حقیقی سےجاملیں

لتاخالق حقیقی سےجاملیں

Lata Mangeshkar dies

ویب ڈیسک ۔۔ برصغیرکی نامورگلوکارہ لتامنگیشکرخالق حقیقی سےجاملیں۔

بھارتی میڈیا نےکئی ماہ سےاسپتال میں زیرعلاج نامورگلوکارہ کےانتقال کی تصدیق کردی ہے۔

1929میں پیداہونےوالی 92 سالہ گلوکارہ کوکورونا وائرس میں مبتلاہونےکی وجہ سے9جنوری کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ تادم مرگ زیر علاج رہیں۔

گزشتہ روز لتا منگیشکر کی طبیعت بگڑنے کے باعث انہیں دوسری مرتبہ آئی سی یو منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لتا منگیشکرکے متعدد اعضا نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا اور وہ کئی ہفتوں سے وینٹی لیٹر پر تھیں۔

یہ بھی چیک کریں

Sirf Ek Bandaa Kafi Hai gets legal notice

منوج واجپائی کی نئی فلم،ٹریلرنےدھوم مچادی

ویب ڈیسک – بالی ووڈ لیجنڈ منوج باجپائی کی آنے والی او ٹی ٹی فلم …