ویب ڈیسک – ٹالی ووڈ سپر اسٹار پربھاس اور پوجا ہیگڑے کی رومانوی فلم ‘رادھے شیام’ نے ریلیز کے تیسرے دن 150 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرکے باکس آفس پر زبردست اور متاثر کن آغازکرکےان توقعات کودرست ثابت کیاہےجواس فلم سےوابستہ کی گئی تھیں ۔
یہ پیشین گوئی توپہلےسےتھی کہ رادھے شیام باکس آفس پر بہت بڑی کامیابی حاصل کرے گی، لیکن کچھ ناقدین کورادھےشیام کوملنےوالی کامیابی ہضم نہیں ہورہی ۔ کچھ جائزوں کے مطابق، رومانوی ڈرامہ شیام رادھے باہوبلی کے پربھاس کے قد کے برابر نہیں ہے۔
بالی ووڈ کی فلمی نقاد، شبھرا گپتا نے رادھے شیام کے اپنے جائزے میں لکھاہےکہ پتانہیں کیوں پربھاس اپنےایکشن ہیروکےامیج کےساتھ ایساکردارکرنےپرراضی ہوئےجوان کےفلمی امیج سےبالکل بھی میچ نہیں کرتا۔ یہ فلم دیکھ کرمیں نےاپناسراپنی ہتھیلیوں میں دبالیا۔”
رادھے شیام کی کہانی
فلم میں 1970 کی دہائی کا یورپ دکھایا گیا ہے جس میں رادھے شیام کے ہیرو پربھاس نے ایک پامسٹ وکرمادتیہ کا کردار ادا کیا ہے جو لیڈی ڈاکٹر پریرنا (پوجا ہیگڈے) کو پسند کرتا ہے۔ فلم زیادہ تر اٹلی، جارجیا اور حیدرآباد کے مقامات پر شوٹ کی گئی ہے۔
رادھا کرشن کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی رادھے شیام کو یووی کریشنز نے پروڈیوس کیا ہے۔ پربھاس کی مقبولیت کو کیش کرنے کے لیے، فلم کو ہندی اور تامل زبانوں میں بیک وقت ریلیز کیا گیا۔
ایس تھمن نے موسیقی ترتیب دی ہے، منوج پرمہمس نے تخلیقی کیمرہ ورک کیا ہے جبکہ کوٹاگیری وینکٹیشور راؤ نے ایڈیٹنگ کا جادوجگایاہے۔
بالی ووڈ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تمام نظریں رادھے شیام کی اوٹی ٹی ریلیز کی تاریخ اور وقت کی تفصیلات پر ہیں۔ میڈیا رپورٹس بتاتی ہیں کہ فلم کے اسٹریمنگ رائٹس ایمیزون پرائم ویڈیو کو فروخت کردیئے گئے ہیں۔ رادھے شیام کی ریلیز کے چار ہفتوں بعد مقبول اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر آنے کی امید ہے۔
رادھے شیام 11 مارچ 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔