ویب ڈیسک ۔۔ سیونتھ اسکائی اینٹرٹینمنٹ کے بینر تلےبننےوالی ٹیلی فلم "روپوش” 7 جنوری (جمعہ) کو رات 8 بجےجیواینٹرٹینمنٹ چینل جیو ٹی وی پر نشرکی جائےگی۔
تفصیلات کے مطابق نئے سال 2022 کے لیے جیو اینٹرٹینمنٹ نے اپنے ناظرین کے لیے انتہائی خوبصورت،رومانوی اورمیوزک کےتڑکےسےسجی سنوری اسپیشل ٹیلی فلم "روپوش” کے نام سے بنائی ہے جواس وقت ناظرین کی توجہ کا مرکزبن چکی ہےاورلوگ شدت سےاس کاانتظارکررہےہیں۔
اس ٹیلی فلم کو نوراں مخدوم نے تحریر کیا ہے اور اس کی ہدایات علی فیضان نے دی ہیں۔ اس کےعلاوہ وجیہہ فاروقی کی شاعری اورگائیکی نے شروع ہی سے اپنے گانے ’’روپوش‘‘ کے ذریعے سامعین کے دل موہ لیے ہیں۔
ایکشن ، رومانس ، موسیقی اورسسپنس سےبھرپوراس ڈرامےمیں مرکزی کردارکنزیٰ ہاشمی اورہارون کادوانی نےاداکیاہے۔ کنزیٰ اورہارون ایک ہی یونیورسٹی میں پڑھتےہیں اوراس میں ہارون کادوانی ایک ایسےنوجوان کاکرداراداکررہےہیں جوایک لاپروااورغیرسنجیدہ سالڑکاہے۔ یہ بھی پتاچلاہےکہ ہارون کادوانی اس ڈرامےکےپروڈیوسراورماضی کےمشہوراداکارعبداللہ کادوانی کےبیٹےہیں۔
اس ڈرامےکےبارےمیں ابھی سےکہاجارہاہےکہ یہ ایک ہٹ ڈرامہ ہوگااوریوٹیوب پرٹرینڈبھی کرےگا۔ خیرایساہوگایانہیں ، یہ بھی جلدپتاچل جائےگا۔
گانے کی جادوئی تال وجیہہ فاروقی کی کاوشوں کا عکس ہے۔ اس فلم کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی ہیں۔