Home / اےآررحمان کی بیٹی نےمنگنی کرلی،منگیترکون ہے؟

اےآررحمان کی بیٹی نےمنگنی کرلی،منگیترکون ہے؟

AR Rehman daughter engagement

ویب ڈیسک ۔۔ عالمی شہرت یافتہ موسیقاراے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان نےزندگی بھرکاساتھی چن لیا۔ جی ہاں خدیجہ نےبزنس مین اوروزکڈانجینئر ریاض الدین شیخ محمدسےمنگنی کرلی۔۔

خدیجہ نےاس خبرکی اطلاع اپنےانسٹاگرام اکاونٹ سےشئیرکی۔ کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجھے آپ کویہ بتاتےہوئےخوشی ہورہی ہےکہ میں نے ریاض الدین شیخ محمد کے ساتھ منگنی کرلی ہے۔

یہ منگنی خاندان اورقریبی دوستوں کی موجودگی میں ہوئی ۔ خدیجہ نےجیسے ہی اس نے یہ خبر شیئر کی، نیتی موہن، نیسا شیٹی اور دیگر نے جوڑے کے لیے مبارکباد کے پیغامات دئِے۔

ریاض اور خدیجہ کو مبارکباد دینے کےلیے اےآررحمان کےمداح بھی شامل تھے۔ مبارک ہو آقا! آپ دونوں کوزندگی میں بےپناہ خوشیاں ملیں۔ ہم آپ دونوں کی خوشیوں اورکامیابیوں سے بھرپورزندگی کی خواہش کرتے ہیں! ایک نےلکھاکہ سال کی خوبصورت شروعات.. آپ کے لیے بہت ساری خوشیاں اور کامیاب مستقبل کی خواہش کرتا ہوں۔

خدیجہ نے تامل فلموں کیلئےکچھ گانےگائےہیں۔ انکےمنگیترریاض الدین ایک ابھرتےہوئےکاروباری اور آڈیو انجینئر ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Sirf Ek Bandaa Kafi Hai gets legal notice

منوج واجپائی کی نئی فلم،ٹریلرنےدھوم مچادی

ویب ڈیسک – بالی ووڈ لیجنڈ منوج باجپائی کی آنے والی او ٹی ٹی فلم …