Home / اجےبیٹی کوتلاش کرتےبڑی مصیبت میں پھنس گئے

اجےبیٹی کوتلاش کرتےبڑی مصیبت میں پھنس گئے

Ajay's Movie Bhola, Hindi remake of Tamil film Kaithi

ویب ڈیسک ۔۔ بالی وڈاداکاراجے دیوگن بہت عرصےسےبڑی سکرین سےغائب ہیں لیکن ان کی یہ غیرحاضری بےوجہ نہیں۔ اجےان دنوں تامل ایکشن تھرلر’کیتھی’کےہندی ری میک ‘بھولا’پرکام کررہےہیں۔

یادرہےکہ اجےنے2020میں کیتھی کاہندی ری میک بنانےکااعلان کیاتھا۔ اس فلم میں ہیروکاکرداراداکرنےکےعلاوہ اجےدیوگن اسےپروڈیوس بھی کریں گے۔ بھولاکی ڈائریکشن اجےکےکزن دھرمیندرشرمادیں گے۔

بھولاکی کہانی ایک ایسےمجرم کےگردگھومتی ہےجوجیل سے نکلنے کے بعداپنی بیٹی سے ملنےکیلئےبےچین ہےلیکن اسی دوران وہ ایک بڑی مصیبت میں پھنس جاتاہے۔

بھارتی میڈیاکے مطابق، اجے دیوگن کی آنےوالی فلموں میں ‘ریڈ 2’ اور ‘سنگھم 3’ شامل ہیں۔ اجےاپنی فلموں کیلئےاس سال شوٹنگ شروع کرنے کی توقع کر رہے ہیں۔ اجےآخری بار روہت شیٹی کی ‘سوریا ونشی’ میں نظر آئے تھے۔

یہ بھی چیک کریں

naseem vicky on kapil sharma

پاکستان میں کپل شرماشوکیوں نہیں بن سکتا؟نسیم وکی

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان کےعالمی شہرت یافتہ کامیڈین نسیم وکی نےپاکستان میں اچھی کامیڈی اوراچھےکامیڈی …