Home / پردےکےبارےمیں عمران خان کاسابقہ موقف؟

پردےکےبارےمیں عمران خان کاسابقہ موقف؟

Jamima Goldsmith

ویب ڈیسک ۔۔ گزشتہ دنوں فون پرعوام کےسوالوں کاجواب دیتےہوئےوزیراعظم عمران خان نےملک میں بڑھتےہوئےجنسی زیادتی کےواقعات کےحوالےسےپوچھےگئےایک سوال کےجواب میں ان واقعات کی وجہ ملک میں بڑھتےہوئی فحاشی کوقراردیا۔

عمران خان کےاس بیان پرجہاں ملک اوربیرون ملک طرح طرح کےتبصرےہورہےہیں وہیں ان کی سابقہ اہلیہ جمائماخان نےبھی تبصرہ کیاہے۔ جمائما خان کا کہنا ہے کہ جس عمران کو میں جانتی ہوں، وہ توکہتا تھا کہ پردہ عورت کا نہیں، مرد کی آنکھ کا ہوتا ہے۔

جمائما خان نے کہا کہ امید ہے عمران خان سے منسوب بیان غلط ہوگا یا اس کا ترجمہ غلط ہوگا۔

عمران خان نےعوام سےبراہ راست بات کرتےہوئےکہاتھاکہ ملک میں جنسی جرائم بڑھنے کی وجہ فحاشی ہے۔ انہوں نےخواتین کےلباس پربھی سوالات اٹھائےتھےاورکہاتھاکہ پردہ کرنےسےزیادتی کےبڑھتےواقعات کوروکاجاسکتاہے۔

ملک اوربیرون ملک لبرل طبقےاس بیان پرعمران خان پرکڑی تنقیدکررہےہیں ۔

یہ بھی چیک کریں

Sahir Ali Baga Dubai Golden visa

ساحرعلی بگاکوگولڈن ویزامل گیا

ویب ڈیسک ۔۔ دبئی دنیاکےچندخوبصورت اورمصروف ترین شہروں میں سےایک ہے۔ دنیابھرسےہزاروں سیاح اورپروفیشنلزیہاں آتےہیں۔ …