ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی ڈراموں کےناموراداکار میکال ذوالفقارکہتےہیں فی الحال ان کادوسری شادی کرنےکاکوئی ارادہ نہیں لیکن اگر قسمت میں دوسری شادی کا کرنا لکھا ہوا تو وہ کرلیں گے۔۔
میکال نےایک انٹرویو میں بتایاکہ 2017 میں اپنی اہلیہ سےعلیحدگی کے بعد سے9 اور7سال کی بیٹیاں اُن کے ہمراہ ہیں اگرمستقبل قریب میں وہ دوسری شادی کے حوالے سے سوچیں گے تو بیٹیوں کو مدِ نظر رکھیں گے۔
میکال کےمطابق شادی زندگی کالازمی جزوہےلیکن کچھ ترجیحات اس سےبھی زیادہ اہم ہوتی ہیں لیکن اگر قسمت میں ہوا تو سوچ سمجھ کر شادی کرلیں گے۔