کورونا وائرس
پاکستان میں
مصدقہ کیسز
(+705 ) 1,271,027
اموات
(+9) 28,414
صحتیاب مریض
1,219,174
فعال کیسز
23,439
Last updated: اکتوبر 29, 2021 - 12:42 صبح (+05:00) دوسرے ممالک
Home / میرانےاداسی کی وجہ بتادی

میرانےاداسی کی وجہ بتادی

Actor Meera

پاکستان فلم انڈسٹری کی ناموراداکارہ میرانےگزشتہ دنوں امریکامیں اپنےساتھ پیش آنےوالےواقعےکی تفصیلات سےپردہ اٹھادیا۔

میراکاکہناہےکہ وہ اداس ہیں لیکن اس کا مطلب ہرگزنہیں کہ وہ ذہنی طورپرکھسک گئی ہیں ۔ نجی ویب سائٹ کےساتھ انٹرویومیں اداکارہ کاکہناتھاکہ وہ امریکا میں قیام کےدوران ویکسین لگوانےاسپتال گئی تھیں لیکن اس دوران ان کی پاگل خانےجانےکی خبریں وائرل ہوگئیں۔

میراکےمطابق ذہنی حالت ایک سنگین مسئلہ ہے اورانہیں نہیں پتاکہ کیسےلوگ کسی کی ذہنی حالت سے متعلق مذاق اڑاتے ہیں۔ اپنےاداس ہونےکی وجہ بیان کرتےہوئےمیراکاکہناتھاکہ وہ نیاپراجیکٹ نہ ملنےپراداس ہیں لیکن وہ ذہنی طورپربیمارہرگزنہیں ۔

یادرہےکہ پچھلےدنوں میراکی والدہ کی ایک ویڈیووائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نےدعویٰ کیاتھاکہ کسی نےامریکامیں ان کی بیٹی کواسپتال میں داخل کرادیاہے،وزیراعظم عمران خان میراکوواپس لانےمیں کرداراداکریں ۔

دوسری جانب میرا کے سسر راجہ پرویز نے دعویٰ کیا کہ ان کے بیٹے اور میرا کے شوہر کیپٹن نوید نے50 ہزار ڈالر کی گارنٹی کےعوض میرا کواسپتال سےفارغ کرایا۔

یہ بھی چیک کریں

Mawra Hocane in Lux Style awards

لکس اسٹائل ایوارڈماوراکواتناکیوں پسندہے؟

کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبزکی خوبرواورابھرتی ہوئی ٹیلنٹڈاداکارہ ماوراحسین ایوارڈشوزکی جان سمجھی جاتی ہیں۔ ان …