Home / ماہرہ خان نےواپسی کااعلان کردیا

ماہرہ خان نےواپسی کااعلان کردیا

Actor Mahira Khan

ویب ڈیسک ۔۔ اداکارہ ماہرہ خان نےرواں برس چھوٹی اسکرین پر واپسی کااعلان کردیا۔

ماہرہ نےقرنطینہ میں گزارے وقت کا احوال سناتے ہوئےکہاکہ میری علامات بہت زیادہ تھیں اور بہت مشکل وقت تھا، الحمداللہ اب میں ٹھیک ہوں۔

ماہرہ خان نے کہا کہ انشااللہ رواں برس سال 2021 میں ڈراموں میں واپس آؤں گی۔ یہ بھی بتایا کہ اس سال ستمبر میں ان کے سپر ہٹ ڈرامے ‘ہمسفر’ کو 10 برس ہوجائیں گے۔

ماہرہ خان کا پہلا ڈراما ‘نیت’ تھا جو 2011 میں نشر ہوا تھا۔ انہوں نے ‘شہرِ ذات’ اور ‘صدقے تمہارے’ میں بھی اداکاری کی اور دونوں ہی ڈرامے بہت زیادہ مقبول ہوئے تھے۔

ماہرہ نے 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘بول’ میں بھی اداکاری کی تھی اور انہوں نے ‘بن روئے’، ‘منٹو’، ‘ہو من جہاں’، ‘ورنہ’، ‘7 دن محبت ان’، ‘پرے ہٹ لو’، ‘سپر اسٹار’ میں جلوہ گر ہوئی۔

ان کی فلم ‘لیجنڈ آف مولا جٹ’ کو 2020 میں ریلیز کیا جانا تھا تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہوسکا جبکہ گزشتہ برس دسمبر میں ان کی آنے والی فلم ‘نیلوفر’ کی شوٹنگ مکمل ہوئی تھی۔

یہ بھی چیک کریں

Feroz Khan denies ex wife allegations

گھریلوتشددکےالزامات بےبنیاد،فیروزخان

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی ڈراموں کےمعروف اداکارفیروزخان نےسابقہ اہلیہ کی جانب سےلگائےگئےگھریلوتشددکےالزامات یکسرمستردکرتےہوئےانہیں مضحکہ خیزقراردیاہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے