Home / عمران عباس ترکی سےرمضان ٹرانسمیشن کرینگے

عمران عباس ترکی سےرمضان ٹرانسمیشن کرینگے

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستانی ڈراموں کےمعروف اداکارعمران عباس اس رمضان المبارک میں ترکی سے رمضان ٹرانسمیشن کے پروگرام کی میزبانی کریں گے۔

یادرہےکہ ڈراموں میں اداکاری سےشہرت پانےوالےاداکارعمران عباس ہرسال ہمیں رمضان ٹرانسمیشن کرتےبھی نظرآتےہیں ۔ اس بارماہ صیام میں وہ نجی چینل کیلئےخصوصی ٹرانسمیشن ترکی کےشہراستنبول سےکرینگے۔

عمران عباس کی میزبانی میں رمضان ٹرانسمیشن کی کچھ اقساط کی ریکارڈنگ بھی کی جا چکی ہے جس کی کچھ جھلکیاں اداکار کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ترکش اداکاروں کے ساتھ بنائی ہوئی تصاویر سے نظر آتی ہیں۔

ترکی سے نشر کی جانے والی یہ رمضان ٹرانسمیشن ای میکس میڈیا کے تعاون سے نجی چینل کے لیے’ باران رحمت‘کےنام سے دکھائی جائے گی۔عمران عباس کے مد مقابل پاکستان سےاداکارہ ریمااس پروگرام کی میزبانی کےفرائض انجام دیں گی۔

یہ بھی چیک کریں

naseem vicky on kapil sharma

پاکستان میں کپل شرماشوکیوں نہیں بن سکتا؟نسیم وکی

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پاکستان کےعالمی شہرت یافتہ کامیڈین نسیم وکی نےپاکستان میں اچھی کامیڈی اوراچھےکامیڈی …