بلاگ

Israel No.1 in Cyber Security

تحقیق وترجمہ: (محمدظہیراحمد) ۔۔ کیاآپ جانتےہیں کہ اسرائیل دنیابھرمیں سائبرسکیورٹی کےمیدان میں ہونےوالی 82ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کاحب سمجھاجاتاہےاورایساہونابےوجہ نہیں۔ مغربی میڈیاکےمطابق اسرائیل ان چند ممالک میں سے ایک ہےجس کی سرکاری ویب سائٹس اور ڈیٹا سسٹمز پرہرماہ سینکڑوں اورہزاروں کی تعدادمیں سائبرحملےکئےجاتےہیں۔ کچھ عرصہ پہلےاسرائیلی دفاعی افواج نےدعویٰ کیاکہ انہوں نےایک مغربی ملک کے خلاف داعش کی طرف سے کیے گئے فضائی حملے کوناکام بنایا۔ خوداسرائیل اورمغربی ممالک سائبرسکیورٹی کی دنیامیں اسرائیل کوسپرپاورکادرجہ دیتےہیں۔ سائبرسیکیورٹی میں دنیابھرمیں سرفہرست ہونے کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اسرائیل کے کاروباری گھرانے اورحکومت بڑے پیمانے پرانسانوں پرسرمایہ کاری کرتے ہیں۔ اس کےعلاوہ …

مزید پڑھیں »

سردیوں میں دفاعی نظام مضبوط بنانےوالی غذائیں

Immunity booster food

تحقیق : محمدظہیر — ہرسال نئےسال کی آمدپراپنی منزل کاتعین کرتےہیں اوراسےپانےکیلئےکوشش بھی کرتےہیں ۔ عجیب بات ہےکہ ہم سےشایدبہت ہی کم ہونگےجونئےسال کی آمدپریہ طےکرتےہونگےکہ اس سال ہم اپنی صحت بہتربنانےپرتوجہ دیں گے۔ ایساشایداس لئےہوتاہے صحت کبھی بھی ہماری ترجیحات میں شامل نہیں رہی۔ بیماری سےبچاوکیلئےدواکااستعمال ہمیں بہت سےسائیڈافیکٹس کاشکاربنادیتاہے۔ کوشش یہ ہونی چاہیےکہ ہمارا دفاعی نظام اتنامضبوط ہوکہ جوبیماریوں سےلڑسکے۔ سب سےزیادہ اہم یہ ہےکہ ہم پانی زیادہ سےزیادہ پئیں کیونکہ اس سےہماری امیونٹی مضبوط ہوتی ہے۔جسم میں پانی کم ہےتواس سےہمارادفاعی نظام بھی کمزورہوجاتاہے۔ سردیوں میں قہوہ جات کااستعمالعام طورپرسردیوں میں ہم سادہ پانی پیناپسندنہیں کرتےتوہمیں چاہیےکہ …

مزید پڑھیں »

نان ڈیری دودھ اوربچوں کی نشوونما

Non dairy milk for infants growth

ترجمہ و تحقیق : محمدظہیر ۔۔ ہر کھانے کے ساتھ دودھ کا ایک گلاس پیناہم سب کےبچپن کی لازمی غذا ہوا کرتا تھا۔ صحت مند ہڈیوں، دانتوں اور نشوونما کے لیے دودھ پینےپربہت زوردیاجاتاتھا۔ بہت سےبڑوں کو یاد ہے کہ ان کے والدین انہیں متوازن غذا کےلئےرات کے کھانے میں اپنا دودھ پینے کی ترغیب دیتےتھے۔ بچوں کی غذاکےطورپرگائے کا دودھ کم مقبول ہوا ہے کیونکہ زیادہ ترخاندان ڈیری سے پاک طرززندگی گزارنے کا فیصلہ کرتے ہیں، یا تو ذاتی ترجیحات یا کھانے کی الرجی کی وجہ سے۔ پرانی سوچ کےوالدین اپنےبچوں کوایک سال تک ماں کےدودھ تک محدودرکھتےاوراس کےبعد …

مزید پڑھیں »

واہ ۔۔ کلاس رومزکاتوماحول ہی بدل گیا

Top 10 technologies for classrooms

کلاس روم کے اندر ٹیکنالوجی کی اہمیت تیزی سےبڑھتی جارہی ہے۔ آبادی کےایک بڑےحصےکے پاس سمارٹ ڈیوائس ہے اورموجودہ دورمیں ٹیکنالوجی ہماری زندگی کیلئےانتہائی اہم ضرورت بن چکی ہے،جس کےبغیرزندگی کاتصوربھی محال ہے۔ کلاس روم میں طلبہ کوتعمیری سرگرمیوں میں مصروف رکھنےاورنئی نئی چیزیں سکھانےکیلئےٹیکنالوجی کااستعمال ناگزری ہے۔ ٹیکنالوجی میگزین کےمطابق موجودہ دورکی کچھ بہترین ایجادات نےکلاس رومزکےماحول میں انقلاب برپاکردیاہے۔ اس مضمون میں ہم تعلیمی صنعت اورکلاس روم کاماحول یکسرتبدیل کرنے والی 10 مختلف ٹیکنالوجیزپرایک نظرڈالتےہیں۔ ورچوئل رئیلٹیمجازی حقیقت یعنی ورچوئل رئیلٹی کوتعلیم کےتمام شعبوں میں استعمال کیاجاسکتا ہے۔ ورچوئل رئیلٹی ایک مصنوعی ماحول ہے جسے ہیڈسیٹ کے استعمال …

مزید پڑھیں »

پاکستان کےخوبصورت سیاحتی مقامات

Explore Pakistan

اگرآپ سیاحت کےشوقین ہیں اورپاکستان کےشمالی علاقہ جات کی سیرکوجاناچاہتےہیں توآپ کویہ مضمون ضرورپڑھناچاہیے۔ پاکستان اوربیرون ملک سےآنےوالےزیادہ ترسیاحوں کےپسندیدہ علاقوں کی فہرست درج ذیل ہے۔ ہنزہ سب سے پہلےبات کرتےہیں ہنزہ کی۔ وادی ہنزہ گلگت بلتستان میں آتی ہے۔ وادی ہنزہ دریائے ہنزہ کے شمال مغرب میں واقع ہے اور سطح سمندر سے تقریباً 2,500 میٹر بلند ہے۔ وادی کے تین حصےہیں: بالائی ہنزہ (گوجال)؛ مرکزی ہنزہ اورزیریں ہنزہ۔ وادی ہنزہ میں دیکھنےکیلئےبہت ہی خوصورت قدرتی نظارےہیں۔ وادی ہنزہ کے کچھ خوبصورت مقامات میں راکاپوشی بیس کیمپ ، دیران بیس کیمپ، ہوپرگلیشیر، پاسو اور گلمت،درہ خنجراب، عطا آباد جھیل، …

مزید پڑھیں »

محمدعلی درانی نے شہبازشریف کوکیاپیغام پہنچایا؟

Shahbaz Sharif PML-N

کوٹ لکھپت جیل میں شہبازشریف اورفنکشنل لیگ کےمحمدعلی درانی کےدرمیان ہونےوالی ملاقات کےحوالےسےجتنےمنہ اتنی باتیں سامنےآرہی ہیں ۔ تاذہ تاذہ جوکہانی سامنےآئی ہےاس کےمطابق محمدعلی درانی نےملاقات کےدوران شہباز شریف کو پیر پگارا کا دو نکاتی پیغام پہنچایا گیا جس میں لانگ مارچ اور استعفوں کا آپشن روکنےکی صلاح دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق پیرپگاراکاپیغام ملنےپرشہبازشریف کا کہنا تھا کہ پہلے بھی پیغامات ملتے رہے ہیں مگر تبدیلی کے اثرات نظر نہیں آئے، سیاسی معاملات بات چیت سے حل ہونے چاہئیں ، کچھ وقت دیں تاکہ آپ کا پیغام دوسری اپوزیشن پارٹیوں تک پہنچا سکوں تاہم حتمی فیصلہ پی …

مزید پڑھیں »

چھوٹےکاروبارکوڈیجیٹل بنائیں،منافع بڑھائیں

How to Digitize Your Business

ہم سب جانتےہیں یہ ٹیکنالوجی کی صدی ہےاورٹیکنالوجی کواپنائےبغیرہم جدیددنیاکےتقاضوں کوپوراکرسکتےہیں نہ ہی ترقی کی رفتارمیں آگےبڑھ سکتےہیں ۔ یہی وجہ ہےکہ دنیا کے85 فیصد سے زیادہ بڑے کاروباری ادارےڈیجیٹلائزیشن کو ترجیح دے رہے ہیں۔65 فیصد سےزیادہ اس بات سےخوفزدہ رہتےہیں کہ اپنے کاروباری عمل کو ڈیجیٹائز کرنے میں ناکامی سے ان کی مسابقتی برتری متاثرہوتی ہے اوراس طرح ان کےمنافع پراثر پڑے گا۔ یہی وجہ ہےکہ بہت سی تنظیمیں ڈیجیٹائزیشن کے اپنے منصوبوں کو تیزکرنےکےلیے پوری جانفشانی سے کام کر رہی ہیں۔  وہ سات مراحل جنہیں پوراکرکےآپ اپنےکاروبارکوڈیجیٹائزکرسکتےہیں۔  ڈیجیٹل پروٹوکولزکاتعین   آپ کے کاروبار کو ڈیجیٹائز کرنے میں جو کچھ …

مزید پڑھیں »

اربوں ڈالرکی گیمنگ انڈسٹری

Pakistan's role in Gaming Industry

یہ کہاجائےکہ کھیلوں سےمحبت کرنےوالےملک پاکستان میں گیمنگ انڈسٹری کوبری طرح نظراندازکیاگیاہےتوغلط نہ ہوگا۔ ڈان اخبارمیں شائع ایک رپورٹ کےمطابق پاکستانی گیمرشمائل حسن نےڈوٹا 2 کھیل کر 3.8 ملین ڈالر کمائے ہیں۔ موجودہ شرح تبادلہ پر یہ رقم 675 ملین روپے سے زیادہ ہے (67.5 کروڑ) ۔ اتنی رقم لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز(لمز) کاایک بہترین گریجویٹ کسی بہترین ملٹی نیشنل کمپنی میں پوری زندگی کام کرےتواتنی رقم کماپائےگا۔ عالمی سطح پرگیمنگ انڈسٹری کاسالانہ حجم 200ارب ڈالربنتاہےاوراس کی سالانہ گروتھ ریٹ کاتناسب 9.64فیصدبنتاہے۔ اس قدرپوٹینشل کےباوجودپاکستان میں اس منافع بخش صنعت کوبری طرح سےنظراندازکیاگیاہے۔ ٹیک برآمدات 2ارب ڈالرسے تجاوز کر …

مزید پڑھیں »

پٹرولیم جیلی کاغیرروایتی استعمال : آپ حیران رہ جائیں گے

Petroleum Jelly Uses

پٹرولیم جیلی روزمرہ استعمال میں آنےوالی ان مصنوعات میں سے ایک ہےجس کےمحدوداستعمال کووسعت دینےکیلئےہم نےاپنےذہن کوکبھی زحمت نہیں دی ۔ ہمارےہاں پٹرولیم جیلی زیادہ سےزیادہ ہونٹوں یابھرجلدکی خشکی دورکرنےکیلئےاستعمال ہوتی ہےاوربس ۔ آج ہم اس مضمون کےذریعےاپنےپڑھنےوالوں کوپٹرولیم جیلی کےغیرمعروف صلاحیتوں بارےآگاہ کریں گے۔ پٹرولیم جیلی کےبارےمیں ضروری معلومات پٹرولیم جیلی معدنی تیل اورموم کامرکب ہوتی ہے۔ اسے 1859 میں رابرٹ آگسٹ چیسبرو نامی کیمیا دان نے دریافت کیا تھا۔ اس نےنوٹس کیاکہ جلنے اوردیگر زخموں میں مبتلاافرادکوراڈ ویکس سےآرام ملتا ہے، جو پیٹرولیم کی خام قسم ہے۔ پیٹرولیم جیلی کی غیر معمولی طور پرطویل شیلف لائف تین سے …

مزید پڑھیں »

ہوشیار۔۔ سائبرحملوں سےبڑاخطرہ

سائبرحملوں میں اضافےکےساتھ ایک نئی اورزیادہ خطرناک شےہمیں نشانہ بنانےآرہی ہےاورزیادہ تشویش کی بات یہ ہےکہ اس خطرےکابروقت پتالگانابہت مشکل ہے۔ ٹیکنالوجی میگزین میں شائع ہونےوالےآرٹیکل کےمطابق 2022بلاشبہ تاوان گردی اورسائبر حملوں کےحوالےسےایک اورخطرناک سال ثابت ہوگا،جس میں لگتاہےکہ سائبرحملہ آورآرام کرنےکاکوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ ہم جس نئےخطرےکی بات کررہےہیں ماہرین نےاسے”مخالف مصنوعی ذہانت”کانام دیاہےاوراسی خطرےکابروقت پتاچلانےاوراس کامقابلہ کرنےکیلئےہمیں خودکوتیارکرنےکی ضرورت ہے۔ مصنوعی ذہانت اس وقت دنیامیں سب سےزیادہ جدیداورسب سےزیادہ تیزی سےترقی کرنےوالی ٹیکنالوجی ہےاوردنیاکی بڑی بڑی نامی گرامی کمپنیاں اورکاروبارکووسعت دینےکیلئےاس کاسہارالینےپرمجبورہیں۔ زیادہ ترادارےاپنےاستعمال کے زیادہ تر معاملات میں مصنوعی ذہانت کےایک ٹول مشین لرننگ کوہیکنگ کےخلاف اوراپنےدفاع …

مزید پڑھیں »