Home / پٹرولیم جیلی کاغیرروایتی استعمال : آپ حیران رہ جائیں گے

پٹرولیم جیلی کاغیرروایتی استعمال : آپ حیران رہ جائیں گے

Petroleum Jelly Uses

پٹرولیم جیلی روزمرہ استعمال میں آنےوالی ان مصنوعات میں سے ایک ہےجس کےمحدوداستعمال کووسعت دینےکیلئےہم نےاپنےذہن کوکبھی زحمت نہیں دی ۔ ہمارےہاں پٹرولیم جیلی زیادہ سےزیادہ ہونٹوں یابھرجلدکی خشکی دورکرنےکیلئےاستعمال ہوتی ہےاوربس ۔

آج ہم اس مضمون کےذریعےاپنےپڑھنےوالوں کوپٹرولیم جیلی کےغیرمعروف صلاحیتوں بارےآگاہ کریں گے۔

پٹرولیم جیلی کےبارےمیں ضروری معلومات

پٹرولیم جیلی معدنی تیل اورموم کامرکب ہوتی ہے۔ اسے 1859 میں رابرٹ آگسٹ چیسبرو نامی کیمیا دان نے دریافت کیا تھا۔ اس نےنوٹس کیاکہ جلنے اوردیگر زخموں میں مبتلاافرادکوراڈ ویکس سےآرام ملتا ہے، جو پیٹرولیم کی خام قسم ہے۔

پیٹرولیم جیلی کی غیر معمولی طور پرطویل شیلف لائف تین سے 10 سال ہوتی ہے۔زیادہ دیر تک تازہ اور صاف رکھنے کے لیےپٹرولیم جیلی کونکالنےکیلئےاپنی انگلیوں کا استعمال نہ کریں کیونکہ اس سے جار میں بیکٹیریا اور دیگرچیزیں پڑ جاتی ہیں۔ اس کے بجائے اسےنکالنےکیلئےصاف چمچ یاپھرروئی یا کاٹن پیڈ استعمال کریں۔

پٹرولیم جیلی کواستعمال کرنےکےغیرروایتی طریقے

کوئی بھی شخص جواپنےبالوں کوکلرلگاتاہےوہ جانتاہےکہ کلربالوں کےعلاوہ جب جلدپرلگ جاتاہےتوبہت برالگتاہے۔ لیکن آپ پٹرولیم جیلی کااستعمال کرکےاپنی جلدکورنگنےسےبچاسکتےہیں۔ اس لئےبالوں کوکلرلگانےسےپہلےاپنے کانوں پر، گردن کےنیچےوالےحصے،کانوں کےنچلےحصےاورہراس جگہ پرلگالیں جہاں کلرلگنےکاامکان ہوتاہے۔ پٹرولیم جیلی لگانےسےیہ ہوگاکہ اگرجلدکےکسی حصےپرہئیرکلرلگ بھی گیاتواس کارنگ نہیں چڑھےگا۔

ایڑیوں کونرم وملائم بنائیں ۔ اگر آپ کے پاؤں خراب ہیں تو سونے سے پہلے ان پر کچھ پیٹرولیم جیلی رگڑیں، پھر موزے پہن لیں تاکہ یہ چادرپر نہ لگ جائےاورسوجائیں۔ صبح جب آپ اپنےپاوں کی نرم اورہموارجلد دیکھ کرحیران رہ جائیں گے۔

بعض اوقات ہماری رانیں ہماری مرضی کےبرخلاف تھوڑی زیادہ چپک جاتی ہیں۔ گرم دن میں ورزش کرتے وقت یا صرف گھومنےپھرنےکےدوران مردوں کےنپلز(جو قمیضوں کےساتھ رابطے سےپھٹ جاتےہیں)۔ رانوں کوچپکنےاورنپلزپرپٹرولیم جیلی لگانےسےاس صورتحال سےبچاجاسکتاہے۔

دروازےکھلنےیابندہونےکےدوران ضرورت سےزیادہ آوازکریں توان کےقبضوں پرپٹرولیم جیلی لگائیں۔

چمڑےسےبنی ہوئی اشیاجیسے پرس،صوفے،جیکٹس یا جوتےکچھ عرصےبعدخشک ہوکراپنی چمک کھودیتےہیں اوروقت کے ساتھ ساتھ ٹوٹنا شروع ہوجاتےہیں۔ تھوڑی سی پیٹرولیم جیلی اپنی پرانی لیدراشیاپررگڑیں اوران کی چمک دمک دیکھیں۔

میک اپ اتارنے کے لیے آپ کو فینسی فیس واش کی ضرورت نہیں۔ تھوڑی سی پیٹرولیم جیلی لیں اور اسے پلکوں پررگڑیں پھراسےگیلےکپڑےیاکاٹن پیڈ سےصاف کریں۔

سپرگلواوراس طرح کےدیگرچپکنے والی اشیاکےپہلے استعمال کے بعد خشک ہونے کاخدشہ ہوتاہے۔ ایسی ایشاکےڈبوں کوبند کرتے وقت رم کے ارد گرداورڈھکن کے نیچے تھوڑی سی پیٹرولیم جیلی لگا کر اس مسئلے سے بچ سکتےہیں۔

پتلون یادوسرےکپڑوں پرلگی ہوئی زپ اگرجام ہوجائےتواس کےساتھ زورآزمائی کرنےکی بجائےزپ کےدونوں جانب پٹرولیم جیلی لگائیں اورزپ کورواں کریں۔

لپ اسٹک کے مسائل۔۔ اکثر،لپ اسٹک دانتوں پرلگ جاتی ہےاوربہت بری لگتی ہے۔اگرآپ اپنےسامنےوالےدانتوں پرتھوڑی پٹرولیم جیلی لگالیں تولپ اسٹک کبھی دانتوں پرنہیں لگےگی۔ اکثرپرفارمریہی طریقہ استعمال کرتےہیں ۔ اس طرح ان کےہونٹ دوران پرفارمنس ان کےدانتوں سےنہیں چپکتے۔

مینی کیورکروانےکےبعداگرآپ ہاتھوں کےناخنوں پرہلکی سی پٹرولیم جیلی لگاکراچھی طرح سےمل لیں توہاتھ اوربھی زیادہ خوبصورت لگتےہیں۔

About Zaheer Ahmad

Muhammad Zaheer Ahmad is a senior journalist with a career spanning over 20 years in print and electronic media. He started from the Urdu language Daily Din, proceeding to Daily Times, where he stayed as sub-editor for 2 years. In 2008, he joined broadcast journalism as a Producer at the English language Express 24/7, and later to its major subsidiary, Express-News. Zaheer currently works there as a Senior News Producer. He is also the Managing Editor of newsmakers.com.pk. Zaheer can be reached at zaheer.ahmad.lhr@gmail.com

یہ بھی چیک کریں

Imran Khan PTI

پی ڈی ایم حکومت کیخلاف وائٹ پیپر

ویب ڈیسک ۔۔ سربراہ تحریک انصاف اورسابق وزیراعظم عمران خان آج پی ڈی ایم حکومت …