Home / ملک بھرمیں ہزاروں طلبہ وطالبات پریشان

ملک بھرمیں ہزاروں طلبہ وطالبات پریشان

Supreme Court orders against illegal University campuses

ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ملک بھر میں نجی یونیورسٹیوں کے غیر قانونی کیمپس میں زیر تعلیم ہزاروں طلباوطالبات کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی ویب سائٹ کے مطابق سپریم کورٹ کےفیصلےکےبعدملک بھر میں 148 غیر قانونی کیمپس بند ہوں گے۔

اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 97، سندھ میں 36، خیبرپختونخوا میں 11، آزاد کشمیر میں 3 اور اسلام آباد میں 1 غیر قانونی یونیورسٹی کیمپس موجود ہے۔

اپنےحکم میں عدالت نےکہاکہ ایچ ای سی غیرقانونی کیمپس سے پاس آوٹ ہونےوالےطلباءکومخصوص طریقےسےڈگریاں فراہم کرے۔ ہائیرایجوکیشن کمیشن کی یکساں پالیسیز پر عملدرآمد یقینی بنایاجائے۔ نوجوان نسل کواعلیٰ تعلیم کی فراہمی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

یہ بھی چیک کریں

Peoples Party Chairman

بلاول بھٹون لیگ پربرس پڑے

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کےلاہورمیں ہونےوالےاجلاس میں شرکامسلم لیگ ن پربرس پڑے،شدیدتنقیدکانشانہ …