بلاگ

امریکامیں قتل ہونےوالےپاکستانی نوجوان کی دردناک کہانی

Pakistani Afzal Hussain killed in New Mexico

ہم میں سےاکثرامریکاکواپنےخوابوں کی سرزمین سمجھتےہیں کہ جہاں قدم رکھتےہی بگڑےسےبگڑےنصیبوں کوبھی خوش بختی کےپرلگ جاتےہیں۔ یہی وجہ ہےکہ نوےکی دہائی میں پاکستان کےبہت سےویلےمشٹنڈےنوجوان ایجنٹوں کوپیسےدیکرغیرقانونی طریقےسےامریکاپہنچنےمیں کامیاب ہوگئے۔ آج ان نوجوانوں میں سےاکثرپاکستان کےکھاتےپیتےلوگوں میں شمارہوتےہیں اوران کی ایک نسل امریکامیں پل کرجوان ہوچکی ہے۔ جس مقصدکیلئےکولمبس کےدیس کاسفرکیا،وہ مقصدانہوں نےپالیا۔ آج ان کےپاس دولت ہے،جائیدادہےاورسب سےبڑھ کرامریکی پاسپورٹ ۔ لیکن ۔۔۔۔ دوستو،تصویرکاایک دوسرارخ بھی ہے۔ کہتےہیں دنیامیں ہرچیزکی ایک قیمت ہوتی ہےاورہمارےپاکستانی بھائیوں نےبھی امریکاجانےکی قیمت اپنےاپنےطریقےسےچکائی ہے،کسی نےجان دےکرتوکسی نےایمان دےکر۔ ایمان کی کہانی توپھرکسی دن بیان کروں گا،فی الحال ہم ان پاکستانیوں کی بات کرتےہیں …

مزید پڑھیں »

دوسروالاانصاف ۔۔

SC throws Hamza Shehbaz

بہت زیادہ غیرجانبدارہوکربھی سوچتاہوں توسمجھ نہیں آتاکہ وہ کون ساغصہ ،بغض یاعنادہےجوادارےمسلم لیگ ن اوراس کی قیادت باالخصوص شریف خاندان کےخلاف نکال رہےہیں؟ وجہ عمران خان کی محبت ہے ، اس کابنایاہواکرپشن کابیانیہ ہے یاکچھ اور ۔۔۔ کل کےسپریم کورٹ کےفیصلےکےبعددماغ اس قدرماوف ہوچکاہےکہ کچھ سجھائی اورسمجھائی نہیں دےرہا۔ ہاں ایک بات ہےکہ تین ججی فیصلہ اس پانچ ججی فیصلےہی کی ایک کڑی لگتی ہےکہ جس کےتحت تین مرتبہ کےمنتخب وزیراعظم کوبیٹےسےتنخواہ نہ لینےپرگھربھیج دیاگیا۔ حیرت ہےکہ چیف جسٹس عمرعطابندیال نےحمزہ شہبازکےکیس میں نوازشریف کی نااہلی کےاسی کیس کابڑےفخرسےحوالہ بھی دیا۔ بات حمزہ شہبازکےہٹ جانےاورپرویزالہیٰ کےآجانےکی نہیں بلکہ بات قانون …

مزید پڑھیں »

عمران خان کی سیاسی کامیابی کےچندراز

2018 general elections rigged, Imran Khan

عمران خان کی سیاست کومات دینےکیلئےپہلےاسےسمجھناضروری ہے اورمجھےنہیں لگتاکہ مسلم لیگ ن نےایساکرناضروری سمجھاہے۔ اس سےبھی آگےمجھےتویہ بھی لگتاہےکہ شایدمسلم لیگ ن کےجغادریوں کواس بات کاادراک ہی نہیں کہ عمران خان کوسیاسی میدان میں ہرانےکیلئےپہلےاس کےمائندسیٹ کوسمجھناچاہیے۔ دیکھیں ۔۔ عمران خان پہلےایک بیانیہ بناتےہیں اورپھرشدت سےاوربارباراس کی تکرارکرتےرہتےہیں اوراس توتکارمیں انہیں ملک کےنامورصحافیوں ، بڑےبڑےاینکرز،ایک بڑےٹی وی چینل اوردرجنوں پیڈیوٹیوبرزاورہزاروں کی تعدادمیں سوشل میڈیاٹرولزکی حمایت برابرحاصل ہوتی ہے۔ وہ جس بات کااورجس شخص کاچاہتےہیں ٹرینڈبنواتےہیں جوہفتوں ٹویٹرپرٹاپ ٹرینڈرہتاہے۔ سوشل میڈیاکی سائنس کوسمجھنےوالےجانتےہیں کہ کسی ٹرینڈکوغائب ہونےسےبچانےکاصرف ایک ہی طریقہ ہےکہ اس پرروزانہ ہزاروں کی تعدادمیں ٹویٹس کی جائیں ۔ اسی …

مزید پڑھیں »

گدھےاورحلال جانورکےگوشت میں فرق کیسےکریں؟

Donkey and Halal meat difference

لاہوریوں کےبارےمیں سب جانتےہیں کہ یہ کھابوں کےشوقین ہیں اورکھابوں پرہاتھ صاف کرتےہوئےان کی آنکھیں بنداورمنہ کھل جاتےہیں،یہی وجہ ہےکہ وہ ٹھیک سے،یہ بھی نہیں دیکھ پاتےکہ انہیں کھلایاکیاجارہاہے؟ کھابوں سےلاہوریوں کی اسی رغبت کاکچھ لوگوں نےناجائزفائدہ بھی بہت اٹھایاہےاورانہیں وہ وہ کچھ کھلادیاہےکہ جس کےبارےمیں سوچ کربھی ابکائی آجائے۔ کچھ عرصہ پہلےلاہورشہرمیں فوڈاتھارٹی کی جانب سےکی جانےکارروائیوں کےنتیجےمیں جس بڑی تعدادمیں گدھےکاگوشت برآمدہوا،اسےسامنےرکھتےہوئےلاہورمیں رہنےوالاشایدہی کوئی شخص ایساہو،جویہ دعویٰ کرسکےکہ اس نےڈونکی راجہ کامزہ نہیں چکھا۔ ہم میں سےکس کس نےگدھےکاگوشت کھایاہےیہ پتاچلانےکاکوئی سائنسی پیمانہ تومیسرنہیں ۔۔لیکن اگرکسی کوریسٹورنٹ سےکھاناکھانےکےبعدرات کوخواب میں گدھانظرآئےتوسمجھ لےکہ مقتول اپنےقاتل سےخون کاحساب لینےآیاتھا۔ ایکسپریس …

مزید پڑھیں »

فلاپ فلمیں،فلاپ ڈرامے ۔۔ پاکستانی شوبزمیں ہوکیارہاہے؟

Pakistani showbiz industry

پاکستانی فلم نگری توایک عرصہ ہواپنےہاتھوں اپنی لٹیاڈبوچکی ، رہ گئی ڈراموں کی بات توبظاہرلگتاہےکہ جیسےپاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری پھل پھول رہی ہےلیکن مجھےپتانہیں کیوں ایسالگتاہےکہ جیسےیہ چکاچوندعارضی اورمصنوعی ہے۔ پاکستانی ڈراموں کاکانٹینٹ میرےخیال میں اس قدرکمزور،پھوکااوریکسانیت سےبھرپورہےکہ صحیح مقابلےکی ہلکی سی آندھی بھی اس کےچیتھڑےاڑاکررکھ دےگی۔ یہی وجہ ہےکہ ارتغل غازی،اس کےبعدعثمان اوراس سےبھی پہلےآنےوالےترک ڈراموں کی حدسےزیادہ مقبولیت دیکھ کرکچھ پاکستانی اداکاروں نےاچھاخاصاشورمچایااورپاکستان میں غیرملکی ڈراموں کی آمدپرپابندی کامطالبہ کردیا۔ اگرآپ تھوڑاساماضی قریب میں جھانکیں توآپ کویادہوگاکہ سٹارپلس کےڈراموں کی پاکستان میں مقبولیت پربھی بہت زیادہ شورمچاتھا۔ بھلاہوبھارت کی پاکستان دشمنی کاکہ جس کی وجہ سےتمام ہندوستانی چینلزکی …

مزید پڑھیں »

عامرلیاقت حسین کوکس بات کی جلدی تھی

Amir Liaqat Hussain postmortem

ڈاکٹرعامرلیاقت حسین بہت مختصرسی زندگی بہت بھرپوراندازمیں گزارکرخالق حقیقی سےجاملے۔ اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے،آمین۔ ان کی موت جن حالات میں ہوئی اس نےان کےناقدین کوبھی غمزدہ کردیاہے۔ عامرلیاقت حسین یقیناًبہت ٹیلنٹڈانسان تھےاوراپنےاسی ٹیلنٹ کی بدولت انہوں نےبہت مختصروقت میں شہرت ، دولت اورعزت کمائی لیکن افسوس یہ تینوں چیزیں انہوں نےجتنی تیزی سےکمائیں اتنی ہی تیزی سےگنوابھی دیں۔ یہ کہاجائےتوغلط نہ ہوگاکہ عامرلیاقت حسین خودکوملنےوالی عزت اورشہرت کوسنبھال نہ پائے،وہ پہلےڈگمگائے،پھرلڑکھڑائےاورپھرصحیح راستےسےہی بھٹک گئے۔ ڈاکٹرصاحب کی زندگی میں ایک بات ہمیں بہت نمایاں دکھائی دیتی ہےاوروہ ہےان کی جلدبازی۔ انہیں ہرکام کی اتنی جلدی تھی کہ انہوں نےاپنی …

مزید پڑھیں »

نازک موڑ–پاکستان کی جان چھوڑ

car on road

دودھ پیتےبچےخودبچوں والےہوگئےلیکن پاکستان کی گاڑی ہےکہ اسی نازک موڑپرپیرجمائےکھڑی ہےکہ جس کےبارےمیں سنتےسنتےہمارےکان پک گئے۔ کبھی اس گاڑی کا ٹائرپنکچرہوجاتاہےتوکبھی کوئی شرارتی اس کی ہواخارج کردیتاہے۔ کبھی اس کاانجن سیزہوجاتاہےتوکبھی اس کی ٹینکی میں پٹرول نہیں ہوتااورآج کل توپٹرول ویسےبھی اتنامہنگاہوگیاہےکہ بندہ ڈلوانےسےپہلےسوبارسوچتاہے۔ جہاں تک اس گاڑی کےڈرائیورکی بات ہےتواسےاتنی بارنوکری سےنکالاجاچکاہےکہ ہرنیاآنےوالاجب تک کام سیکھتاہے،اس کی بھی چھٹی کردی جاتی ہے۔ یوں پاکستان کی وہ گاڑی جو1947میں ہندوستان سےنکلی تھی آج بھی اسی نازک موڑپرکھڑی ہے۔ کبھی کبھی تومجھےلگتاہےکہ قصورکسی اورکانہیں خودگاڑی کاہےکہ جسےنازک موڑسےاتناپیارہوگیاہےکہ وہ آگےبڑھنےپرتیارہی نہیں اوربہانےبہانےسےیہیں کھڑی ہوئی ہے۔ کچھ لوگوں کامانناہےکہ گاڑی نازک موڑسےآگےنہیں …

مزید پڑھیں »

جینٹلمین جیل ۔۔ بدمعاش دوررہیں

The Gentleman's Jail

جیل کانام سنتےہی ایک شریف آدمی کےرونگٹےکھڑےہوجاتےہیں اورخوف سےاس کی ٹانگیں کانپنےلگتی ہیں۔ ہمارےاس خوف کی وجہ یہ نہیں کہ ہم جیل جاچکےہیں۔ ہم میں سےاکثرلوگ جیل نہیں گئےہونگےلیکن جیل کےبارےمیں مشہورخوفناک قصے کہانیاں،دہشتناک فلمیں اوردل دہلادینےوالی خبریں ہمارےاس خوف کی وجہ ہیں۔ ابھی پچھلےدنوں ایک خبرپڑھ کردل اچھل کرحلق میں آگیا۔ خبرکچھ یوں تھی کہ جنوبی امریکاکےملک کولمبیاکی جیل میں دوگینگزکےدرمیان خونی لڑائی میں 100کےقریب قیدی مارےگئےجبکہ بہت سےزخمی ہوکرہسپتال پہنچ گئے۔ جنوبی امریکاکےملکوں کی اکثرجیلوں میں موجودگینگ اس قدرخوفناک ہیں کہ وہاں کی حکومتیں بھی ان کےخلاف کارروائی سے ڈرتی ہیں۔ صرف میکسیکوکی مثال دیکرآگےبڑھوں گاکہ وہاں کےمنشیات …

مزید پڑھیں »

حقیقی دنیاکے طلسماتی لوگ

Top Ten Billionaire

بچپن میں ہم الف لیلیٰ کی طلسماتی دنیاکی کہانیاں پڑھاکرتےتھے۔ ان کہانیوں میں سےایک کہانی میں شہزادےکواپنےامتحان میں کامیابی کیلئےایک سوال کاجواب تلاش کرناہوتاتھا۔سوال کچھ یوں تھا: ایک باردیکھاہے،دوسری باردیکھنےکی تمناہے۔ آج ہم نہ الف لیلیٰ کی کہانیاں پڑھتےہیں نہ ہی کسی طلسماتی دنیامیں رہتےہیں لیکن حقیقت کی اس دنیامیں کچھ طلسمی لوگ ایسےہیں جن کےبارےمیں سب کچھ جاننےکےباوجودمزیدجاننےکی جستجوہمیشہ رہتی ہے۔ آج کی دنیاکےطلسماتی لوگوں سےمیری مرادوہ شخصیات ہیں جنہوں نےاپنی محنت ، ذہانت اورقابلیت سےکامیابیوں اورکامرانیوں کی ایسی بلندیوں کوچھواہےکہ ان کےبارےمیں پڑھنےاورسننےسےہربارکچھ نیاجاننےکوملتاہے۔ توآئیےسب سےپہلےبات کرتےہیں دنیاکےسب سےامیرترین شخص کی ۔ ایلون مسک – 269 بلین ڈالر …

مزید پڑھیں »

کیاشہبازشریف عمران خان کوہراپائیں گے؟

Will Shahbaz Sharif beat Imran Khan

پہلےہم بیرونی ممالک کی اسمبلیوں سےماردھاڑاورلڑائی مارکٹائی کی ویڈیوزدیکھاکرتےتھےلیکن آج ہماری خوش قسمتی کہ ہم نےاپنی خودکی پنجاب اسمبلی میں ایسےایسےمناظردیکھےکہ پوری دنیاہمیں دیکھ رہی ہوگی ۔ بہرحال جوبھی ہوا،متحدہ اپوزیشن اورمسلم لیگ ن کےمشترکہ امیدوارحمزہ شہباز197ووٹ لیکرپنجاب اسمبلی میں نئےقائدایوان منتخب ہوگئے۔ یعنی دوسرےلفظوں میں وہ پنجاب کےنئےوزیراعلیٰ منتخب ہوگئےہیں۔ لاہورہائیکورٹ کےحکم پروزیراعلیٰ پنجاب کےالیکشن کیلئےبلائےگئےپنجاب اسمبلی کےاجلاس میں ڈپٹی اسپیکردوست محمدمزاری پرتحریک انصاف کےارکان کےحملےکےبعدحالات اتنےخراب ہوئےکہ صبح ساڑھےگیارہ بجےہونےوالااجلاس شام پانچ بجےکےقریب شروع ہوااوراس دوران ایوان میں جوماردھاڑاورلڑائی مارکٹائی ہوئی وہ ہماری پارلیمانی تاریخ پرایک سیاہ باب بنکرموجودرہےگی۔ اسی ماردھاڑاوردھکم پیل میں تحریک انصاف اورق لیگ کےوزیراعلیٰ …

مزید پڑھیں »