Home / پی ٹی آئی نےبانی کےعلاج کیلئےشرط رکھ دی

پی ٹی آئی نےبانی کےعلاج کیلئےشرط رکھ دی

Sunday, 15 February 2026 | Web Desk

پاکستان تحریک انصاف نےخاندان اورذاتی معالجین کو اعتماد میں لیے بغیر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی کو مستردکردیاہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نےاپنےبیان میں کہاہےکہ ذاتی معالجین اورخاندان کےایک فردکی عدم موجودگی میں عمران خان کاکوئی علاج شروع نہ کیاجائے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے تحریری احکامات کی تعمیل میں تاخیر پر تشویش کا اظہارکیااورکہاکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عمران خان کاعلاج فوری شروع کیاجائے۔

ادھر پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نےعمران خان کاعلاج فوری شروع کرنےکامطالبہ کیاہے۔ ان کاکہناتھابانی کےعلاج میں دیر نہیں ہونی چاہیے۔

ادھرعمران خان کی ہسپتال منتقلی کیلئےتحریک انصاف کا اسلام آبادکے پی ہاؤس کے باہر دھرنا جاری ہے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پوربھی کے پی ہاؤس میں موجود ہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Rana Sanaullah reaction on Mohsin Naqvi statement on Geo TV program Aj Shahzeb Khanzada ke Sath

نوازشریف نےمحسن نقوی کوجواب دینےسےروک دیا

Tuesday, 4 August 2026 | Web Desk راناثنااللہ کہتےہیں نوازشریف نےمحسن نقوی کےبیان پرردعمل دینےسےمنع …