Home / بینکوں کی ونڈفال آمدن پراضافی ٹیکس معطل

بینکوں کی ونڈفال آمدن پراضافی ٹیکس معطل

taxes on banks windfall income

ویب ڈیسک ۔۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بینکوں کی ونڈ فال آمدن پر40 فیصد اضافی ٹیکس کا اطلاق معطل کردیا۔اپنےفیصلےمیں عدالت کاکہناتھاٹیکسیشن کےمعاملات نگران حکومت کےدائرہ اختیارمیں نہیں آتے۔

جسٹس سرداراعجازخان نےونڈفال آمدن پراضافی ٹیکس کاایف بی آرکاایس اوآرمعطل کرنےکاتحریری حکم جاری کیا۔

 تحریری فیصلے میں کہا گیا ہےاضافی ٹیکس کا نوٹیفکیشن قومی اسمبلی میں پیش کرنا ضروری ہے،ونڈ فال آمدن پراضافی ٹیکس کا ایس آراوآئندہ سماعت تک معطل کیاجاتاہے۔

عدالت نےونڈ فال آمدن پر اضافی ٹیکس کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتےہوئےمزیدسماعت 8 دسمبرتک ملتوی کردی۔ ونڈ فال آمدن پر اضافی ٹیکس کے خلاف درخواست عسکری بینک نے دائر کر رکھی ہے۔

شوکت ترین نےمعاشی مسائل کاحل ڈھونڈنکالا

وفاقی کابینہ نے بینکوں کے غیر معمولی منافع پر15 نومبر کو 40 فیصد ٹیکس لگانے کی منظوری دی تھی۔ بینکوں نے غیر معمولی منافع سال 2021 اور سال 2022 میں زرمبادلہ کے لین دین سے حاصل کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سال 2022 میں بینکوں نے 80 ارب 92 کروڑ روپے جبکہ سال 2021 میں 42ارب روپے کا منافع کمایا۔

یہ بھی چیک کریں

WhatsApp floating notification bubbles on Android phone screen for quick replies

واٹس ایپ میں اہم اپ ڈیٹ کی تیاریاں

Monday, 27 April 2026 | Web Desk واٹس ایپ اپنےصارفین کیلئےبظاہرمعمولی لیکن اصل میں بہت …