Home / پی ایس ایل سیزن 9کےپلیئرڈرافٹ کی تاریخ آگئی

پی ایس ایل سیزن 9کےپلیئرڈرافٹ کی تاریخ آگئی

PSL 2024 player draft

ویب ڈیسک ۔۔ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2024 کاپلیئرڈرافٹ 13دسمبر کو ہوگا۔اس حوالےسےتقریب لاہورمیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگی،وقت کااعلان بعدمیں کیاجائےگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈنےفی الحال پی ایس ایل کےاگلےایڈیشن کیلئےممکنہ تاریخ 8 فروری سے 24 مارچ 2024 دی ہے۔

پی سی بی کےمطابق پلیئرڈرافٹ کےلیےپک آرڈرکواس ماہ حتمی شکل دی گئی جس کےمطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکوڈرافٹ میں پہلاکھلاڑی ِپک کرنا ہے۔

پاکستان سپرلیگ میں مقامی کھلاڑیوں کوبرقراررکھنےکا عمل 10 نومبر کو مکمل ہوچکاجبکہ غیر ملکی کرکٹرز کی رجسٹریشن 25 اکتوبر سے شروع ہوئی جس میں کئی نامورکھلاڑیوں نےاپنی دلچسپی ظاہر کی۔

پلاٹینم کیٹیگری کے لیے پہلےراؤنڈ کا سلیکشن آرڈرپچھلے سیزن کی آخری ٹیم سے پہلی ٹیم کی اسٹینڈنگ کےمطابق ہوگا۔

 بدھ کے روز کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ٹریڈ کے نتیجے میں حسن علی اسلام آباد یونائیٹڈ سے کراچی کنگز میں آئےجبکہ عماد وسیم اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل ہوگئے۔

یہ بھی چیک کریں

Ahmed Shahzad criticize Pakistan cricket team

موجودہ ٹیم نتائج نہیں لاسکتی: احمدشہزاد

ویب ڈیسک ۔۔ مشہورپاکستانی کرکٹراحمدشہزادنےٹی 20ورلڈکپ میں شریک قومی ٹیم کی سلیکشن پرسوال اٹھاتےہوئےکہاہےکہ بابراعظم …