Home / نازک موڑ–پاکستان کی جان چھوڑ

نازک موڑ–پاکستان کی جان چھوڑ

car on road

دودھ پیتےبچےخودبچوں والےہوگئےلیکن پاکستان کی گاڑی ہےکہ اسی نازک موڑپرپیرجمائےکھڑی ہےکہ جس کےبارےمیں سنتےسنتےہمارےکان پک گئے۔

کبھی اس گاڑی کا ٹائرپنکچرہوجاتاہےتوکبھی کوئی شرارتی اس کی ہواخارج کردیتاہے۔ کبھی اس کاانجن سیزہوجاتاہےتوکبھی اس کی ٹینکی میں پٹرول نہیں ہوتااورآج کل توپٹرول ویسےبھی اتنامہنگاہوگیاہےکہ بندہ ڈلوانےسےپہلےسوبارسوچتاہے۔

جہاں تک اس گاڑی کےڈرائیورکی بات ہےتواسےاتنی بارنوکری سےنکالاجاچکاہےکہ ہرنیاآنےوالاجب تک کام سیکھتاہے،اس کی بھی چھٹی کردی جاتی ہے۔

یوں پاکستان کی وہ گاڑی جو1947میں ہندوستان سےنکلی تھی آج بھی اسی نازک موڑپرکھڑی ہے۔ کبھی کبھی تومجھےلگتاہےکہ قصورکسی اورکانہیں خودگاڑی کاہےکہ جسےنازک موڑسےاتناپیارہوگیاہےکہ وہ آگےبڑھنےپرتیارہی نہیں اوربہانےبہانےسےیہیں کھڑی ہوئی ہے۔

کچھ لوگوں کامانناہےکہ گاڑی نازک موڑسےآگےنہیں بڑھ رہی تواسےواپس موڑیں اورپھرریورس گئیرلگاکرآگےبڑھانےکی کوشش کریں،شایداس طرح کام بن جائے۔ یہ تھوڑامشکل ہےلیکن کہتےہیں گھی سیدھی انگلی سےنہ نکلےتوانگلی کوٹیڑھاکرلیں۔ ممکن ہےبرسوں سےنازک موڑپرپھنسی پاکستان کی گاڑی اس طرح آگےبڑھنےمیں کامیاب ہوجائے۔

کچھ سرپھرےتواس نازک موڑسےاس قدرتنگ آچکےہیں کہ ہاتھ میں کدالیں لیکربےچینی اورشدت سےاسےڈھونڈرہےہیں ۔ کہتےہیں جہاں بھی یہ سالانازک موڑمل گیا،مارمارکراس کاوہ خم ہی نکال دیں کہ جس نےستربرس سےپاکستان کوکباکررکھاہے۔

About Zaheer Ahmad

Muhammad Zaheer Ahmad is a senior journalist with a career spanning over 20 years in print and electronic media. He started from the Urdu language Daily Din, proceeding to Daily Times, where he stayed as sub-editor for 2 years. In 2008, he joined broadcast journalism as a Producer at the English language Express 24/7, and later to its major subsidiary, Express-News. Zaheer currently works there as a Senior News Producer. He is also the Managing Editor of newsmakers.com.pk. Zaheer can be reached at zaheer.ahmad.lhr@gmail.com

یہ بھی چیک کریں

Peoples Party Chairman

پیپلزپارٹی کےچندخاص کارنامے

انگریزی زبان کی کہاوت ہے ۔۔Give the devil his due ..مطلب اگرکوئی اچھاکام کرےتواسےاس کاکریڈٹ …