Home / بہاالدین زکریایونیورسٹی سےملحقہ لاکالجزطلبہ کوامتحان کی اجازت

بہاالدین زکریایونیورسٹی سےملحقہ لاکالجزطلبہ کوامتحان کی اجازت

BZU LLB students

ویب ڈیسک ۔۔ سپریم کورٹ نےبہاؤالدین زکریا یونیورسٹی (بی زیڈ یو) سے منسلک مختلف لاء کالجوں کے طلباء کو ایل ایل بی کا امتحان دینے کی اجازت دے دی۔

پیر کوجسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ایل ایل بی پروگرام سے متعلق اپنے حکم 31.08.2018 پر عمل درآمد کے لیے کیس کی سماعت کی۔

2018میں سپریم کورٹ نے ایل ایل بی (تین سالہ) پروگرام کو مرحلہ وار ختم کرنے کا حکم دیا تھا اور ستمبر 2019 میں پانچ سالہ ایل ایل بی پروگرام متعارف کرایا گیا تھا۔ لاء کالجز کو 31 دسمبر2018 کے بعد تین سالہ پروگرام میں طلباء کو داخلہ دینے سے روک دیا گیا تھا۔

عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد بی زیڈیو سنڈیکیٹ نے فی کالج 100 نشستوں کی اجازت دی لیکن 41 کالجوں نے اس حد سے تجاوز کر کے ایل ایل بی پارٹ ون (تین سالہ کورس) سیشن 2018 کے لیےبہت زیادہ طلباء کوداخلہ دےدیا۔ 41کالجوں کیلئےفی کالج کیلئے 100 نشستیں الاٹ کی گئی تھیں کالجوں نےاس حدسےتجاوزکرتےہوئے14,000 امیدواروں کو داخلہ دیا۔ بنچ نے عدالت عظمیٰ کے حکم پر قائم کی گئی کمیٹی کو ہدایت کی کہ امتحان کے دو ہفتے بعد 41 لاء کالجوں میں طلباء کے داخلوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی جائے۔

یونیورسٹی کی نمائندگی کرنے والے وکیل نے کہا کہ اب 2016 کے سیشن کے امتحانات ہو رہے ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمجھ نہیں آرہا کہ اب 2016 بیچ کے امتحانات ہو رہے ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ ایک سیشن (2018) میں 14,000 طلباء کو کیسے داخلہ دیا جا سکتا ہے۔

جسٹس منیب اختر نے کہا کہ اگر اس مرحلے پر ایف آئی اے کو شامل کر کے طلبہ کو امتحان میں شامل ہونے سے روک دیا جائے تو چھ سال تک کچھ نہیں ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عدالت کو قانون کے طلباء کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔

یہ بھی چیک کریں

Defence minister Khawaja Asif

عمران خان معافی چاہتےہیں : خواجہ آصف

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ وزیردفاع خواجہ آصف نےعمران خان کےجی ایچ کیوکےباہراحتجاج کی کال سےمتعلق بیان …