Home / انتہاپسندہندواینکرکی ہرزہ سرائی

انتہاپسندہندواینکرکی ہرزہ سرائی

Extremist Hindu anchor

ویب ڈیسک ۔۔ بی جے پی رہنما نوپورشرما کے بعد انتہاپسند بھارتی اینکرکی مسلمانوں کے مقدس مقامات کے خلاف ہرزہ سرائی ۔ مسلمانوں میں غم وغصہ کی لہردوڑگئی ۔

بھارت میں بی جے پی کی رہنما نوپورشرما کے بعد ہندو انتہاپسند اینکرسریش چیوہانکے نے بھی مسلمان اوراسلام دشمنی میں تمام حدودوقیودکوپارکرلیا۔ جنونی اورجاہل اینکرنےمودی سرکارسے مسلمانوں کے مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کا مطالبہ کردیا۔

انتہاپسند اینکرسریش نے ٹی وی چینل پرہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ عرب ممالک کی جانب سے بھارت اوربھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا جواب مسلمانوں کے مقدس مقام پرمیزائل حملے کرکے دینا چاہئیے۔

مسلمان دشمنی میں ہوش و ہواس کھودینےوالےاینکرکا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت نے جومیزائل اوربم بنائے ہیں وہ صرف یوم جمہوریہ پرنمائش کے لئے نہیں بلکہ ان میزائلوں سے مسلمانوں کے مقدس مقامات کونشانہ بنانا چاہئیے تاکہ عرب ممالک کوبھارت کے بائیکاٹ کا نتیجہ مل جائے۔

مسلمانوں کے خلاف کھلم کھلا نفرت اوراشتعال انگیز بیان کے باوجود بھارتی پولیس نے ایک بار پھرجانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہاپسند اینکرکوتاحال گرفتارنہیں کیاتاہم اس بیان کےبعددنیابھرکےمسلمانوں میں غم و غصےکی لہردوڑگئی ہےاوروہ تمام مسلم دنیاسےبھارت کےسماجی و اقتصادی بائیکاٹ کامطالبہ کررہےہیں۔

یہ بھی چیک کریں

Tata Sons ex chairman dies in road accident

معروف بھارتی بزنس مین حادثےمیں ہلاک

ویب ڈیسک ۔۔ بھارت کےبڑےکاروباری خاندان کےچشم وچراغ اورملک کی معروف کمپنی ٹاٹا سنزکے سابق …